حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 327
حیات احمد ۳۲۷ جلد سوم ابھی تو گل میں نے تمہارا باپ زندہ کر کے دکھلایا تھا اور وہ گواہی دے چکا ہے کہ میں بباعث نہ ماننے حضرت عیسی علیہ السلام کے دوزخ میں پڑا۔اگر یہ طریق معجز نمائی کا ہوتا تو پھر دنیا، دنیا نہ رہتی اور ایمان، ایمان نہ رہتا اور ماننے اور ایمان لانے سے کچھ بھی فائدہ نہ ہوتا۔پس جب تک ڈاکٹر صاحب اصولِ ایمان کے مطابق درخواست نہ کریں۔میری نظر میں ایک قسم سے وہ دفع وقت کرتے ہیں۔والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه محله اقبال گنج ۱۲ / اپریل ۱۸۹۱ء مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۱۱۸، ۱۱۹ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) بالآخر ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب کے نام ایک دعوت خاص کا مکتوب بذریعہ رجسٹری بھیج دیا گیا اور اار جنوری ۱۸۹۳ء کو آپ نے ذیل کا اعلان شائع کر دیا۔مگر ڈاکٹر صاحب ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئے اور اس طرح پر صداقت اسلام کا اظہار ہوا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ