حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 311
حیات احمد ۳۱۱ جلد سوم ہوئے خدا ان کو جزائے خیر بخشے اور ان کے ہر یک قدم کا ثواب اُن کو عطا فرمادے۔پہلا جلسہ آمين ثُمَّ آمين آسمانی فیصلہ ٹائیٹل صفحہ آخر زیر عنوان اطلاع - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۵۱ تا ۳۵۳) اس اعلان کے مطابق تاریخ ہائے مقررہ پر قادیان میں پہلا جلسہ منعقد ہوا اس جلسہ میں انٹی کے قریب احباب شریک ہوئے جن میں بعض ایسے بزرگ بھی تھے جو محض احقاق حق کی غرض سے شریک ہوئے اور جو اپنی قوم میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے ان میں منشی شمس الدین صاحب جنرل سیکرٹری انجمن حمایت اسلام بھی تھے۔رویداد جلسه جلسہ کی مختصر رویداد کے متعلق مندرجہ ذیل نوٹ اسی رسالہ آسمانی فیصلہ میں درج ہے۔مندرجہ بالا رسالہ ۲۷/ دسمبر ۱۸۹۱ء کو بعد نماز ظہر مسجد کلاں واقعہ قادیان میں ایک جم غفیر کے روبرو مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے پڑھ کر سنایا۔اور بعد اختتام یہ تجویز حاضرین کے روبرو پیش کی گئی کہ انجمن کے ممبر کون کون صاحبان قرار دیئے جائیں اور کس طرح اس کی کارروائی شروع ہو۔حاضرین نے جن کے نام نامی ذیل میں درج کئے جاتے ہیں اور جو محض تجویز مذکورہ بالا پر غور کرنے اور مشورہ کرنے کے لئے تشریف لائے تھے بالا تفاق یہ قرار دیا کہ سر دست رسالہ مذکورہ کو شائع کر دیا جائے۔مخالفین کا عندیہ معلوم کر کے بعد ازاں بتراضی فریقین انجمن کے ممبر مقرر کئے جائیں اور کارروائی شروع کی جائے۔جو اصحاب اس جلسہ میں موجود ☆ 6❝ ہوئے ان کے نام نامی یہ ہیں۔۔( آسمانی فیصلہ صفحہ ۱۶ نوٹ۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۳۳۶) یہ فہرست آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۶ ، ۳۳۷ میں درج ہے۔(ناشر)