حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 59
حیات احمد ۵۹ جلد دوم حصہ اول کو تحریک کے لئے بھی کتاب پیشگی بھیج دی تھی۔یعنی ان سے کوئی قیمت وصول نہیں ہوئی۔مگر آپ نے تحریک کے طور پر کتاب بھیج دی اور بذریعہ مکتوب اس کی خریداری پر توجہ دلائی اور بصورت عدم خریداری کتاب کو بیرنگ بھیج دینے کی خواہش ظاہر کی مگر بہت سی کتابیں اس طرح پر ضائع ہوگئیں۔اور اس کا نتیجہ یہی نہیں ہوا کہ صرف وہ حصہ ضائع ہوا بلکہ پورا سیٹ کتاب کا ناقص ہو گیا۔آپ نے اس بے تو جہی اور تکلیف کی طرف ان لوگوں کو توجہ بھی دلائی مگر نتیجہ معلوم۔حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ آپ کو خدا کی مرضی نے بالفعل نہیں، کے الفاظ میں بتا دیا تھا۔ابھی براہین کی امداد کے لئے وقت نہیں آیا تھا۔اگر پہلی جلد یا اعلان کے نکلتے ہی سیم وزر کی بارش ہونے لگتی تو اس سلسلہ کی عظمت بحیثیت ایک الہی سلسلہ کے نہ ہوتی اور لوگ سمجھتے کہ یہ ان کی کوشش اور مالی امداد کا نتیجہ ہے اس لئے لازمی طور پر سنت اللہ کے موافق ضروری تھا کہ ابتداء باوجود ہر قسم کی کوششوں اور تحریکوں کے مشکلات میں اضافہ ہو اور مالی تنگی ہر طرف سے اپنا سر نکالے چنانچہ یہ امر بڑی وضاحت سے ثابت ہے۔بہر حال براہین احمدیہ کے لئے ایک طرف آپ کو ہر قسم کی محنت اور مشقت برداشت کرنی پڑتی تھی۔دوسری طرف اس کی طبع واشاعت کے لئے مالی وقتیں سامنے تھیں با ایں آپ کی ہمت اور کوشش میں کوئی فرق نہیں آیا۔بلکہ آپ پورے جوش اور اخلاص سے کام کرتے رہے۔آپ کی نظر خدا تعالیٰ کے وعدوں پر تھی اور آپ کو یقین تھا کہ یہ کام ہو کر رہے گا۔شیخ نور احم اور منشی محمدحسین صاحب سب کے سب عالم بقا کو سدھار چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اُن میں سے ہر ایک براہین کی اشاعت میں عملی حصہ لینے کے باعث حضرت رب العالمین کے رحم و کرم سے حصہ لیں گے۔براہین احمدیہ کی طبع کے وقت آپ کا طریق عمل براہین کی طبع کے لئے آپ نے یہ انتظام کیا کہ منشی امام الدین کے لئے مسودہ میاں شمس الدین صاف کیا کرتے تھے اور اسے یہاں قادیان میں بلا کر آپ کتابت اپنے سامنے کراتے تھے۔جب کا پیاں تیار ہو جاتی تھیں تو آپ خود اُن کا پیوں کو لے کر امرتسر جایا کرتے تھے۔اس وقت