حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 552 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 552

حیات احمد ۵۵۲ جلد دوم حصہ سوم تضرعات پر اور فرمایا کہ میں نے ان کی عصیاں اور سرکشی دیکھی ہے جلدی ہی میں ایسی آفات کا عذاب ان پر وارد کروں گا جو آسمانوں کے نیچے سے انہیں پہنچے گا۔اور تو دیکھے گا کہ میں ان کے ساتھ کیا کرتا ہوں۔اور ہم ہر چیز پر قادر ہیں۔میں ان کی عورتوں کو رانڈ اور ان کے بیٹوں کو یتیم بنا دوں گا۔اور ان کے گھروں کو ویران کر دوں گا تا کہ جو کچھ انہوں نے کہا ہے اور جو کچھ کمایا ہے اس کا مزہ چکھیں۔لیکن میں انہیں یک مرتبہ ہلاک نہیں کروں گا بلکہ تھوڑے تھوڑے کر کے ہلاک کروں گا تا کہ وہ رجوع کریں اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں، بے شک میری لعنت نازل ہونے والی ہے۔ان پر اور ان کے گھروں کی دیواروں پر اور ان کے چھوٹوں پر اور ان کے بڑوں پر اور ان کی عورتوں پر اور ان کے مردوں پر اور ان کے مہمانوں پر جو ان کے گھروں میں داخل ہوں اور وہ سب کے سب ملعون ہیں۔سوائے اُن کے جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں اور ان سے تعلقات منقطع کر لیں اور ان کی مجالس سے دور ہو جائیں ان ہی لوگوں پر رحم کیا جائے گا یہ اُس کا خلاصہ ہے جو میرے رب نے مجھے الہام کیا پس میں نے انہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا۔پس وہ ڈرے اور نہ اس کی تصدیق کی بلکہ سرکشی اور کفر میں بڑھ گئے۔اور اعداء دین کی طرح استہزا کرنے لگ گئے۔پس میرے رب نے مجھے مخاطب کیا اور فرمایا کہ ہم انہیں رُلانے والے نشان دکھلائیں گے اور ان پر عجیب ہموم و غموم نازل ہوں گے اور عجیب قسم کی بیماریاں آئیں گی اور ہم ان کی روزی تنگ کر دیں گے اور ان پر مصائب ڈالیں گے پس ان کا کوئی مددگار نہ ہو گا۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۹،۵۶۸)