حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 537
حیات احمد ۵۳۷ جلد دوم حصہ سوم بشیر اول تاریخ پیدائش ۱۷ اگست ۱۸۸۷ء تاریخ وفات۔۴۰ رنومبر ۱۸۸۸ء اس کی شان! مبشر۔بشیر۔نوراللہ۔صیب۔چراغ دین۔عنموائیل وغیرہ وغیرہ بشیر اول کا عقیقہ (سیرت اُم المؤمنین حصّہ اوّل) بشير اوّل (اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا) کا عقیقہ جس روز ہوا بڑی سخت بارش ہوئی اور یہ بھی گویا حضرت کے الہام و صداقت کا نشان تھا احباب جن کو بلایا گیا تھا وہ شرابور ہو کر پہنچے قادیان ایک جزیرہ بنا ہوا تھا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب کثرتِ بارش کی وجہ سے بٹالہ رکے رہے اور وہیں سے واپس ہو گئے۔عقیقہ بیت الفکر میں ہوا جب بچہ کے سر سے بال اتارے جا رہے تھے تو شیخ رحیم بخش صاحب والد مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اسے اپنی گود میں لئے ہوئے تھے اس لئے کہ وہ حضرت کی خاندان کی عظمت کو دیکھتے ہوئے اس قسم کی خدمات کو فخر سمجھتے تھے میں نے بشیر اول کے حالات کو بھی یک جا کر دیا ہے البتہ حقانی تقریر کو میں نے یہاں درج نہیں کیا وہ تاریخی حیثیت سے ۱۸۸۸ ء ہی کے واقعات میں درج کروں گا۔