حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 528
حیات احمد ۵۲۸ جلد دوم حصہ سوم ” اے ناظرین! میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ وہ لڑکا جس کے تولد کے لئے میں نے اشتہار ۸/ اپریل ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی کی تھی اور خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اپنے کھلے کھلے بیان میں لکھا تھا کہ اگر وہ حمل موجودہ میں پیدا نہ ہوا تو دوسرے حمل میں ، جو اس کے قریب ہے۔ضرور پیدا ہو جائے گا۔آج ۱۶/ ذیقعدہ ۱۳۰۴ھ مطابق ۷ اگست ۱۸۸۷ء میں ۱۲ بجے رات کے بعد ڈیڑھ بجے کے قریب وہ مولود مسعود پیدا ہو گیا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۲۲۔بار دوم ) اس لڑکے کی نسبت پیشگوئی تھی ” خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے۔وہ رجس سے پاک ہے۔اور نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آوے“۔اس لڑکے کا اصل نام بشیر احمد تھا۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے الہامات میں اور بھی نام رکھے تھے۔جیسے۔مبشر اور بشیر اور نور اللہ۔صیب اور چراغ دین وغیرہ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت خلیفہ مسیح اوّل کو ایک مکتوب گرامی میں تحریر فرمایا۔کہ :۔ان میں ایک بشیر اور ایک عنمو ائیل اور ایک خدا با ماست اور رحمت حق باماست اور ایک يَدُ اللَّهِ بِجَلَالٍ وَ جَمَالٍ ہے۔“ 66 ( تذکره صفحه ۱۲۰ مطبوعه ۲۰۰۴ء) بقیہ حاشیہ۔نوٹ۔اس مکتوب میں جس رسالہ کا ذکر حضرت اقدس نے کیا ہے اس سے مراد قرآنی صداقتوں کا جلوہ گاہ ہے جو آپ ماہوار جاری فرمانا چاہتے تھے اس کا اعلان آپ نے شحنہ حق میں بھی فرمایا تھا۔مگر بعد کے واقعات اور حالات نے حضور کو اور طرف متوجہ کر دیا۔پھر ایک زمانہ میں نورالقرآن آپ نے شائع کرنا شروع فرمایا چونکہ یہ رسائل کسی تجارتی اصول پر جاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔اس لئے دونمبروں کے بعد یہ رسالہ بند ہو گیا ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے آپ کے مقاصد و منشاء کی اشاعت کے سامان اخبارات اور رسالہ جات کی صورت میں کر دیئے جو آج کئی زبانوں میں جاری ہیں۔عرفانی