حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 527 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 527

حیات احمد ۵۲۷ جلد دوم حصہ سوم بخشیں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ رہے۔اور آپ کا مددگار ہو۔آپ اگر مجھے لکھیں تو میں ایک نسخہ کتاب مذکورہ کا خرید کر آپ کی خدمت میں بھیج دوں۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان - ۲۶ جولائی ۱۸۸۷ء مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر ۲ صفحہ ۳۶ تا ۳۹۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۴۲ ۴۳۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اس مکتوب سے جو جوش آپ کے قلب میں تھا وہ ظاہر ہے۔بشیر اول کی پیدائش اسی سال ۱۸۸۷ء میں 2 اگست ۱۸۸۷ء کو حضرت احمد علیہ الصلوۃ والسلام کے مشکوئے معلی میں رات کے ڈیڑھ بجے کے قریب ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام آپ نے بشیر احمد رکھا جو سلسلہ کے لٹریچر میں بشیر اول کے نام سے موسوم ہے۔اس بچہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہی موعود لڑ کا خیال کیا چنانچہ آپ نے ۷/اگست ۱۸۸۷ء کو ایک دو ورقہ اشتہار بعنوان خوشخبری شائع فرمایا۔اس میں تحریر فرمایا۔بقیه حاشیه بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّيْ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيْمِ۔ماہوار رسالہ کے اجرا کی تجویز رسالہ ماہوار کی قیمت بہت ہلکی و خفیف رکھنا مصلحت سمجھا گیا ہے مگر پہلے رسالہ کے نکلنے پر معلوم ہو جاوے گا۔آپ کی ہمدردی دینی کے معلوم کرنے سے بار بار آپ کے لئے دعا نکلتی ہے کہ خداوند کریم جَلَّ شَانُه آپ کو محمود الدنیا والعاقبت کرے۔یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ آپ نے دوسور سالہ سراج منیر اپنے ذمہ لے لیا ہے۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا۔ملاقات کو دل چاہتا ہے۔اگر آپ کو کسی وقت فرصت ملے تو اوّل اطلاع بخشیں۔والسلام (خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۸ / اپریل ۱۸۸۷ء) مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر ۳ صفحه ۳۴، ۳۵ مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۴۹۹۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء)