حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 40
حیات احمد جلد دوم حصہ اوّل صورت میں کی شکریہ ادا کیا ہے۔وہ تو ایک بڑے آدمی تھے آپ نے تو ان لوگوں کا بھی نام بنام شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کچھ آنے کتاب کی امداد میں دیئے تھے۔غرض یہ ایک ثابت شدہ صداقت ہے کہ براہین احمدیہ کی تصنیف میں کسی شخص کی علمی یاد ماضی قوت کا دخل نہیں۔میں نے حقیقت کے انکشاف کامل کے لئے مولوی عبدالحق صاحب سے خط وکتابت کی اس وقت وہ اورنگ آباد میں تھے انہوں نے مجھے جواب میں لکھا کہ میرے پاس وہ مکتوبات نہیں میں حیدر آباد جاؤں گا تو کوشش کروں گا۔یہ ان کے جواب کا مفہوم تھا۔میں نے بمبئی سے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتہار تصنیف کتاب براہین احمدیہ بہت اطلاع جمیع عاشقان صدق و انتظام سرمایه طبع کتاب ایک کتاب جامع دلائل معقوله درباره اثبات حقانیت قرآن شریف وصدق نبوت حضرت محمد مصطفے ملے جس میں ثبوت کامل من جانب کلام اللہ ہو نے حضرت خاتم الانبیاء کا اس قطعی فیصلہ سے دیا گیا ہے کہ ساتھ اس کتاب کے ایک اشتہار بھی بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ کے اس مراد سے منسلک ہے کہ اگر کوئی صاحب جو حقانیت اور افضلیت فرقان شریف سے منکر ہے براہین مندرجہ اس کتاب کو توڑ دے یا اپنی الہامی کتاب میں اسی قدر دلائل یا نصف اس سے یا ثلث اس سے یا ربع اس سے یا مس اس سے ثابت کر کے دکھلاوے۔جس کو تین منصف مقبولہ فریقین تسلیم کر لیں تو مشتہر اس کو بلا عذر اپنی جائیداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دے دے گا۔بوجہ منکرانہ اصرار پنڈت دیانند صاحب اور اُن کے بعض سکرٹریوں کی تصنیف ہوئی ہے اور نام اس کتاب کا مندرجہ حاشيه الْبَرَاهِينُ الاحمديه على حقية كتاب الله القرآن والنبوة المحمدیہ ہے۔لیکن بوجہ ضخامت چھپنا اس کتاب کا خریداروں کی مدد پر موقوف ہے۔لھذا یہ اشتہار بہت اطلاع جمله اخوان مومنین و برادران موحدین و طالبان راہِ حق و یقین شائع کیا جاتا ہے کہ بہ نیت