حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 445 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 445

حیات احمد ۴۴۵ (۶)۱۸۸۵ء جلد دوم حصہ سوم (الف) ” قریباً چودہ برس کا عرصہ گزرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میری اس بیوی کو چوتھا لڑکا پیدا ہوا ہے اور تین پہلے موجود ہیں اور یہ بھی خواب میں دیکھا تھا کہ اس پسر چہارم کا عقیقہ بروز دوشنبہ یعنی پیر ہوا ہے۔اور جس وقت یہ خواب دیکھی تھی اس وقت ایک بھی لڑکا نہ تھا یعنی کوئی بھی نہیں تھا اور خواب میں دیکھا تھا کہ اس بیوی سے میرے چار لڑکے ہیں۔اور چاروں میری نظر کے سامنے موجود ہیں۔اور چھوٹے لڑکے کا عقیقہ پیر کو ہوا ہے۔اب جبکہ یہ لڑکا یعنی مبارک احمد پیدا ہوا تو وہ خواب بھول گیا۔اور عقیقہ اتوار کے دن مقرر ہوا لیکن خدا کی قدرت کہ اس قدر بارش ہوئی کہ اتوار میں عقیقہ کا سامان نہ ہو سکا اور ہر طرف سے حارج پیش آئے۔ناچار پیر کے دن عقیقہ قرار پایا پھر ساتھ یاد آیا کہ قریباً چودہ برس گزر گئے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ ایک چوتھا لڑکا پیدا ہو گا اور اس کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔تب وہ اضطراب ایک خوشی کے ساتھ مبدل ہو گیا کہ کیونکر خدا تعالیٰ نے اپنی بات کو پورا کیا۔اور ہم سب زور لگا رہے تھے کہ عقیقہ اتوار کے دن ہو۔مگر کچھ بھی پیش نہ گئی اور عقیقہ پیر کو ہوا۔یہ پیش گوئی بڑی بھاری تھی کہ اس چودہ برس کے عرصہ میں یہ پیشگوئی کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور پھر چہارم کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔انسان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ اس مدت تک کہ چارلڑ کے پیدا ہوسکیں زندہ بھی رہیں۔یہ خدا کے کام ہیں۔مگر افسوس کہ ہماری قوم دیکھتی ہے۔پھر آنکھ بند کر لیتی ہے۔“ ( مکتوب مورخه ۲۷ / جون ۱۸۹۹ء بنام سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۱۳۹۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (ب) " عرصہ چوداں برس کا ہوا ایک خواب آئی تھی کہ چار لڑکے ہوں گے۔اور چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے دن ہوگا۔“ از مکتوب بنام ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب۔مورخہ ۲۶ جون )