حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 413 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 413

حیات احمد ۴۱۳ جلد دوم حصہ سوم مقابلہ میں کچھ شروط ایسی لوں جن کا ماننا آپ پر واجبات سے ہے۔(۱) جب تک آپ کا سال مقررہ گزر نہ جاوے کوئی دوسرا شخص آپ کے گروہ سے زہر موعود پیشگی لینے کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ ہر شخص کو ز ر پیشگی دینا سہل و آسان نہیں ہے۔(۲) اگر آپ مشاہدہ آسمانی کے بعد اظہار اسلام میں توقف کریں اور اپنے عہد کو پورا نہ کریں تو پھر حرجانہ یا جرمانہ دونوں امر سے ایک امر ضرور ہے۔(الف ) سب لوگ آپ کے گروہ کے جو آپ کو مقتدا جانتے ہیں یا آپ کے حامی و مربی ہیں اپنا بجز اور اسلام کے مقابلہ میں اپنے مذہب کا بے دلیل ہونا تسلیم کر لیں۔وہ لوگ ابھی سے آپ کو اپنا وکیل مقرر کر کے اس تحریر کا آپ کو اختیار دیں پھر اس پر اپنے دستخط کریں۔(ب) در صورت تخلف وعدہ جانب ثانی سے اس کا مالی جرمانہ یا معاوضہ جو آپ کے دوستوں اور حامیوں اور مقتدیوں کی حیثیت کے مطابق ہو ادا کریں تا کہ اس مال سے اس وعدہ خلافی کی کوئی یادگار قائم کی جائے (ایک اخبار تائید اسلام میں جاری ہو یا کوئی مدرسہ تعلیم نومسلم اہل اسلام کے لئے قائم ہو )۔آپ ان شرائط کو تسلیم نہ کریں تو آپ مجھ سے پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے اور اگر آپ آسمانی نشان کے مشاہدہ کے لئے نہیں آنا چاہتے ہیں۔صرف مباحثہ کے لئے آنا چاہتے ہیں تو اس امر سے میری خصوصیت نہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے امت محمدیہ میں علماء اور فضلاء اور بہت ہیں جو آپ سے مباحثہ کرنے کو طیار ہیں۔میں جس امر سے مامور ہو چکا ہوں اس سے زیادہ نہیں کر سکتا اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے ہی منظور ہے تو آپ میری کتاب کا جواب دیں یہ مباحثہ کی صورت عمدہ ہے اور اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے۔بجائے چوہیں سو کے دس ہزار روپیہ۔۳۰ رمئی ۱۸۸۵ء ( مطبوعہ صدیقی پریس لاہور ) ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۷۸ ۷۹۔بار دوم مکتوبات احمد جلد ا صفحه ۵۷ تا ۵۹ مطبوعه ۲۰۰۸ء)