حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 408 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 408

حیات احمد ۴۰۸ جلد دوم حصہ سوم الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اَللَّهُمَّ اهْدِهِمْ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْكَ وَاجْعَلْ لَّهُمْ حَظًّا كَثِيرًا فِي دِيْنِكَ وَاجْذِبْهُمْ بِحَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ لِيُؤْمِنُوْا بِكِتَابِكَ وَرَسُوْلِكَ وَيَدْخُلُوْا فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا۔آمین ثم آمين وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ المشـ خاکسار۔مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر ( بیس ہزار اشتہار چھاپے گئے ) تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۱۴ تا ۱۶۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحہ ۲۷، ۲۸۔بار دوم ) اس اعلان کا اثر گو یہ اعلان ۱۸۸۵ء میں کیا گیا لیکن دراصل یہ قوت آپ کو ۱۸۸۲ء میں ہی ودیعت ہو چکی تھی اور آپ نے صداقتِ اسلام کے دلائل میں اس کی تاثیرات اور ثمرات کو اعلیٰ مقام دیا تھا اس پر میں نے حیات احمد جلد دوم نمبر اول کے صفحہ ۸۴ پر براہین احمدیہ کے حوالہ سے تفصیل دی ہے۔اس اشتہار کی اشاعت پر عیسائیوں وغیرہ میں تو کسی قسم کی فوری حرکت نہیں ہوئی اس لئے کہ وہ جانتے تھے کہ اس نور سے تو وہ بے بہرہ ہیں اور ان برکات کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے وہ اپنی عافیت اسی میں سمجھتے تھے کہ خاموش ہور ہیں۔لے ترجمہ۔پس ہم اللہ تعالیٰ سے ان کی اس دنیا اور آخرت میں بھلائی کے طالب ہیں۔اے اللہ ! انہیں ہدایت دے اور اپنے روح القدس سے ان کی تائید فرما اور اپنے دین میں ان کے لئے حصہ کثیر مقد رفرما۔اور ان کو اپنی قوتِ خاص سے اپنی طرف کھینچ لے تا وہ تیری کتاب اور تیرے رسول پر ایمان لا دیں اور وہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوں آمین ثم آمین۔اور تمام تعریفیں اللہ ہی کو زیبا ہیں جورب العالمین ہے۔سے۔موجودہ صفحه ۹۸ تا ۱۰۱