حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 405 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 405

حیات احمد ۴۰۵ جلد دوم حصہ سوم اس کی ادائیگی کی طاقت بھی رکھیں) عدالت میں رجسٹری کرا لیں۔اور اس کے ساتھ ایک حصہ جائیداد بھی بقدر شرط رجسٹری کرا لیں۔بالآخر یہ عاجز جو حضرت خداوند کریم جل شانہ کا شکر ادا کرتا ہے جس نے اپنے سچے دین کے براہین ہم پر ظاہر کئے اور پھر ان کی اشاعت کے لئے ایک آزاد سلطنت کی حمایت میں جو گورنمنٹ انگلشیہ ہے ہم کو جگہ دی۔اس گورنمنٹ کا بھی حق شناسی کی رو سے یہ عاجز شکریہ ادا کرتا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔ـراقـ ۸ مارچ ۱۸۸۵ء مطابق ۲۹ جمادی الاوّل ۱۳۰۴ء خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب ( مطبوعہ مرتضائی پریس لاہور ) تبلیغ رسالت جلد اصفحہ ۱۱ تا ۱۳۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۲۶،۲۵۔بار دوم ) اشتہار ماموریت اس خط میں جس اشتہار کا ذکر ہے کہ وہ حسب ذیل ہے جو انگریزی اور اردو میں چھپوا کر بذریعہ رجسٹر ڈ لیٹرز بھیجا گیا یہ کل مختلف اوقات میں ہیں ہزار شائع ہوا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ اللَّهُمَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ أَفْضَلَ الرُّسُلِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنِ اشتہار کتاب براہین احمدیہ جس کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے مؤلف نے ملہم و مامور ہو کر بغرض اصلاح و تجدید دین تالیف کیا ہے جس کے ساتھ دس ہزار روپیہ کا اشتہار ہے جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ دنیا میں منجانب اللہ اور سچا مذہب جس کے ذریعہ سے انسان خدا تعالیٰ کو ہر یک عیب اور نقص سے بُری سمجھ کر اس کی تمام پاک اور کامل صفتوں پر دلی یقین سے ایمان لاتا ہے وہ فقط