حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 385
حیات احمد ۳۸۵ جلد دوم حصہ سوم جو بہت جلد آنے والا ہے پھر اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۲ تا ۱۴۶ حاشیه ) آپ کی اس رویا میں آپ کو تلوار دی گئی ہے اور اس کی تعبیر خواب ہی میں دلائل و براہین اور انوار و برکات کے ذریعہ اتمام حجت ہے اور خود حضرت کے اپنے الہامات میں ایک الہام تلوار کی حقیقت بیان کرتا ہے۔كِتَابُ الْوَلِيِّ ذُوالْفَقَارِ عَلِيٌّ اس الہام میں صاف طور پر تلوار کی ( جو آپ کو دی گئی ) حقیقت بیان کی ہے اور خود آپ نے فرمایا۔صف دشمن کو کیا ہم نے بہ حجت پامال سیف کا کام فلم سے ہی دکھایا ہم نے غرض اب وقت آ گیا تھا کہ آپ اتمام حجت کے لئے ایک دوسرا اقدام کریں براہین احمدیہ کی چوتھی جلد شائع ہو کر دلائل و براہین کے ذریعہ اتمام حجت کر چکی تھی اور اس عرصہ میں کسی کو جرات نہ ہوئی کہ شرائط مندرجہ کے موافق تردید کر دکھائے۔اللہ تعالیٰ کے منشاء کے موافق آپ نے اتمام حجت اور صداقت اسلام کے اظہار کے لئے انوار و برکات کے ذریعہ مخالفین اسلام کو دعوت دینے کا عزم فرمایا ایک خاص سفر کا ارادہ اور تنسیخ اس اقدام سے پہلے آپ نے یہ ارادہ کیا تھا کہ کچھ عرصہ کے لئے کسی ایسے مقام پر چلے جائیں جہاں کوئی آپ کو نہ جانتا ہو اور نہ آپ کسی کو جانتے ہوں مقصد اس سفر کا یہ تھا کہ خلوت میں شرکت وصداقت اسلام کے لئے دعا کریں۔اور ایک اجنبی جگہ ہونے کی وجہ کوئی مشوش نہ ہو سکے گا لیکن یہ عزم اللہ تعالیٰ کے ایک الہام کی بناء پر اُس وقت ملتوی ہو گیا اور ۱۸۸۶ء پر جا پڑا۔اس سفر میں آپ نے حضرت منشی عبداللہ سنوری رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے جانے کا وعدہ کیا