حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 292 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 292

حیات احمد ۲۹۲ جلد دوم حصہ سوم تھا۔اُن کے قیام قادیان ہی کے ایام میں حضرت اقدس پر ان کی روحانی حالت اور انجام کا انکشاف ہوا مگر آپ نے اس وقت اکرام ضیف اور دل شکنی کے خیال سے ان کو کچھ نہیں کہا۔لیکن جب لودھا نہ چلے گئے تو آپ نے ان کو لکھا کہ آپ سے تعلق محبت سے دل کو نہایت خوشی ہے خدا اس تعلق کو مستحکم کرے۔انسان ایسا عاجز اور بے چارہ ہے اس کا کوئی کام طرح طرح کے پردوں اور حجابوں 66 سے خالی نہیں اور اس کے کسی کام کی تکمیل بجزر حضرت احدیت کے ممکن نہیں۔“ ایک بات اور واجب الاظہار ہے اور وہ یہ ہے کہ وقت ملاقات ایک گفتگو کے اثناء میں یہ نظر کشفی آپ کی حالت ایسی معلوم ہوئی کہ دل میں کچھ انقباض ہے۔(آگے چل کر فرماتے ہیں) والحمد للہ آپ جو ہر صافی رکھتے ہیں غبار ظلمت آثار کو آپ کے دل میں قیام نہیں اس وقت یہ بیان کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا مگر بہت ہی سعی کی گئی کہ خداوند کریم اس کو دور کرے مگر تعجب نہیں کہ آئندہ بھی کوئی انقباض پیش آوے جب انسان ایک نئے گھر میں داخل ہوتا ہے تو اس کے لئے ضرور ہے کہ اس گھر کی وضع قطع میں بعض امور اس کو حسب مرضی اور بعض خلاف مرضی معلوم ہوں اس لئے مناسب ہے کہ آپ اس محبت کو خدا سے بقیہ حاشیہ: تو اس کے لئے اچھا ہوتا۔ابو جہل کچھ سب سے زیادہ شریر نہ تھا پر رسالت کے زمانہ نے اُس کا پردہ فاش کیا۔اگر کسی بعد کی صدی میں کسی مسلمان کے گھر پیدا ہو جاتا تو شاید وہ خُبٹ اُس کی چھپی رہتی سو خُبث امتحان ہی سے ظاہر ہوتی ہیں۔بہتر ہے کہ آں مخدوم ابھی اس عاجز کی تکلیف کشی کے لئے بہت زور نہ دیں کہ کئی اندیشوں کا محل ہے یہ عاجز معمولی زاہدوں اور عابدوں کے مشرب پر نہیں اور نہ اُن کی رسم اور عادت کے مطابق اوقات رکھتا ہے بلکہ اُن کے پیرایہ سے نہایت بیگانہ اور دور ہے۔سَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ۔اگر خدا نے چاہا تو وہ قادر ہے کہ اپنے خاص ایماء سے اجازت فرمادے۔ہر ایک کو اس جگہ کے آنے سے روک دیں اور جو پر دو غیب میں مخفی ہے اس کے ظہور کے منتظر رہیں۔باقی سب خیریت ہے۔مکتوبات احمد یہ جلد اصفحہ ۷۲ ۷۳۔مکتوبات احمد جلد اصفحه ۵۸۹٬۵۸۸ مطبوعه ۲۰۰۸ء)