حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 290 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 290

حیات احمد ۲۹۰ جلد دوم حصہ سوم دوسرے مکان میں جو ساتھ ہے جا کر بیٹھ گئے۔تب شاید آپ بھی ساتھ ہیں میں اُن کے پاس گیا تا اپنی ☆ امامت سے ان کو نماز پڑھاؤں پھر بھی انہوں نے بیزاری سے کہا کہ ہم نماز پڑھ چکے ہیں۔‘ الآخرة مکتوبات احمد یہ جلد اول صفحہ ہے۔مکتوبات احمد جلد اصفحه ۵۸۸ مطبوعه ۲۰۰۸ء) ایسا ہی ۱۸۸۳ء کی پہلی سہ ماہی میں آپ نے میر عباس علی صاحب کو اس پیش آنے والے بقیہ حاشیہ:۔میر صاحب کی حالت نہایت قابل افسوس ہے۔خدا ان پر رحم کرے پیشگوئیوں کے منتظر رہیں جو ظاہر ہوں گی ازالہ اوہام کے صفحہ ۸۵۵ کو دیکھیں۔ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۳۵ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ کریں اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں جس کے ساتھ یہ بھی الہام ہے۔وَيَسْتَلُوْنَكَ اَحَقُّ هُوَ قُلْ إِلَى وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقِّ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ۔زَوَّجْنَاكَهَا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِي وَإِنْ يَرَوْا ايَةً يُعْرِضُوْا وَيَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِر۔اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے۔کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے۔ہم نے خود اُس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے۔میری باتوں کو کوئی بدل نہیں سکتا اور نشان دیکھ کر منہ پھیر لیں گے اور قبول نہیں کریں گے اور کہیں گے کہ یہ کوئی پکا فریب یا پکا جادو ہے۔66 آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۳ تا ۳۵۰) حاشیہ:۔مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سَلَّمَهُ اللهُ تَعَالٰی۔بعد سلام مسنون آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔یہ عاجز اگر چہ بہت چاہتا ہے کہ آں مخدوم کے بار بار لکھنے کی تعمیل کی جائے مگر کچھ خداوند کریم ہی کی طرف سے ایسے اسباب آ پڑتے ہیں کہ رُک جاتا ہوں۔نہیں معلوم کہ حضرت احدیت کی کیا مرضی ہے عاجز بندہ بغیر اُس کی مشیت کے قدم اٹھا نہیں سکتا۔ایک رات خواب میں دیکھا کہ کسی مکان پر جو یاد نہیں رہا یہ عاجز موجود ہے اور بہت سے نئے نئے آدمی جن سے سابق تعارف نہیں ملنے کو آئے ہوئے ہیں اور آپ بھی اُن کے ساتھ موجود ہیں مگر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اور مکان ہے۔اُن لوگوں نے اس عاجز میں کوئی بات دیکھی ہے جو اُن کو ناگوار گزری ہے۔سو ان سب کے دل منقطع ہو گئے۔آپ نے اُس وقت مجھ کو کہا کہ وضع بدل لو۔میں نے کہا کہ نہیں بدعت ہے سو وہ لوگ بیزار ہو گئے اور ایک دوسرے مکان میں جو ساتھ ہے جا کر بیٹھ گئے۔تب شاید آپ بھی ساتھ ہیں۔میں اُن