حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 176
حیات احمد جلد دوم حصہ دوم اور ان کی موت کی پیشگوئی قادیان کے آریہ سماجیوں کو بتائی گئی تھی مگر جب پنڈت جی صاحب کا سوانح نگار ان کا جیون چرتر مرتب کرتا ہے اور وہ بھی پنڈت لیکھرام جیسا آدمی وہ ان واقعات کو تحقیقات کر کے روشنی میں نہیں لاتا اور اب نصف صدی تک آریوں کی خاموشی ان کے خلاف ایک اقبالی ڈگری ہے۔ان کی خاموشی کو دیکھ کر میں تو یہی کہتا ہوں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے