حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 149 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 149

حیات احمد ۱۴۹ میر عباس علی صاحب کی درخواست جلد دوم حصہ دوم چنانچہ میر عباس علی صاحب نے جنوری ۱۸۸۴ء کے دوسرے ہی ہفتہ میں اور ہا نہ آنے کے لئے درخواست بھیجی اس کے جواب میں حضور نے ۱۸؍ جنوری ۱۸۸۴ء کو ایک خط لکھا یہ خط بہت سے حقائق پر مشتمل ہے اور اسی میں خود میر صاحب کے انجام کے متعلق بھی پیشگوئی ہے سفر لودہانہ کے متعلق آپ نے تحریر فرمایا کہ: آ نمخدوم کا عنایت نامہ پہنچا یہ عاجز اگر چہ بہت چاہتا ہے کہ آنمخدوم کے بار بار لکھنے کی تعمیل کرے مگر کچھ خداوند کریم کی طرف سے ایسے اسباب آپڑتے ہیں کہ رک جاتا ہوں۔نہیں معلوم کہ حضرت احدیت کی کیا مرضی ہے عاجز بندہ بغیر اس کی مشیت کے قدم نہیں اٹھا سکتا۔مکتوب ۱۸ جنوری ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۸ ؍ ربیع الاول ۱۳۰۱ھ۔مکتوبات احمد جلد اول صفحہ ۵۸۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) حضرت مولوی عبد القادر صاحب کی درخواست میر عباس علی صاحب کو دوسرے لوگ بھی زور دے رہے تھے کہ حضرت کو بلواؤ۔میر صاحب نے اپنے خطوط کے علاوہ حضرت مولوی عبد القادر رضی اللہ عنہ کو بھی تحریک کی اور ان سے خط لکھوایا مگر ۲۲ / جنوری ۱۸۸۴ء کو حضرت نے ان کو بھی لکھا کہ یہ خاکسار بباعث بعض موانع ہنوز حاضری سے مُتعدد ہے۔انشاء اللہ القدیر وقت مقرر پر موقوف ہے۔آنخد وم اگر ممکن ہوتو بطور خود سفر فرما دیں یہ عاجز اگر کسی وقت حاضر ہوگا تو محض ملاقات کی نیت سے۔غرض آپ نے ہمیشہ اس قسم کی درخواستوں کا یہی جواب دیا۔لودہانہ کے لوگ یہ بھی چاہتے تھے کہ آپ تشریف لاویں تو بیعت کریں مگر آپ بغیر اذن الہی اس کے لئے تیار نہ تھے۔