حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 135
حیات احمد ۱۳۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حیات احمد عليه الصلوة والسلام جلد دوم نمبر دوم تمہیدی نوٹ جلد دوم حصہ دوم حیات احمد علیہ الصلوۃ والسلام (جس کا پہلا نام حیات النبی تھا) کی دوسری جلد کا پہلا نمبر شائع ہو چکا ہے اس جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دہ سالہ ۱۸۷۹ ء لغایت ۱۸۸۹ء زندگی کے حالات و واقعات درج ہوں گے اس جلد کا پہلا نمبر جو شائع ہو چکا ہے وہ اگست ۱۹۳۱ء میں لکھا گیا تھا اب میں دوسرا نمبر پیش کر رہا ہوں۔اس اہم تالیف کی اشاعت میں اس قدر تعویق میں تو اپنی ہی کسی پنہانی معصیت کا نتیجہ سمجھتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ جماعت بھی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔بہر حال میں سردست اس بحث میں نہیں پڑتا اللہ تعالیٰ سے توفیق چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اس کتاب کی تکمیل کی توفیق دے۔اس سلسلہ میں یہ آخری تصنیف یا تالیف تو ہے نہیں ہزاروں سوانح حیات کی کتابیں مختلف رنگوں میں لکھی جائیں گی البتہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ انشاء العزیز۔یہ پہلی اور اساسی تالیف ہوگی مجھے اپنے بخت رسا پر ناز ہے اور نہ صرف میں بلکہ میری آنے والی نسلیں (خدا کرے کہ وہ سب