حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 120 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 120

حیات احمد حاضر ہوا کرتا تھا۔“ ۱۲۰ جلد دوم حصہ اوّل مولوی عبد اللہ صاحب سے اسی تقریب پر حضرت اقدس نے اپنی دوسری شادی کے متعلق بھی ذکر کیا چنانچہ مولوی عبد اللہ صاحب فرماتے تھے :۔” جب میں ۱۸۸۲ء میں پہلے پہل قادیان آیا تو اس وقت میری عمر ۱۷-۱۸ سال کی تھی اور میری ایک شادی ہو چکی تھی اور دوسری کا خیال تھا۔جس کے متعلق میں نے بعض خواہیں بھی دیکھی تھیں۔میں نے ایک دن حضرت صاحب کے ساتھ ذکر کیا کہ مجھے ایسی ایسی خوا ہیں آئی ہیں۔حضرت صاحب نے فرمایا یہ تمہاری دوسری شادی کے متعلق ہیں اور فرمایا کہ مجھے بھی اپنی دوسری شادی کے متعلق الہام ہوئے ہیں دیکھئے کہ تمہاری شادی پہلے ہوتی ہے کہ ہماری۔مولوی عبد اللہ صاحب کو اس طرح پر براہین احمدیہ کی تالیف واشاعت کے آغاز ہی میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی اور انہیں براہین احمدیہ جلد چہارم کی طبع کے کام میں خدمت کا موقع مل گیا اور وہ کبھی پروف وغیرہ لے کر مطبع ریاض ہند امرتسر میں جایا کرتے تھے اور بعض دوسرے کاموں میں بھی حصہ لیتے تھے۔غرض حضرت کی خدمت کا انہیں بہت ہی نادر و نایاب موقعہ ملا۔اور ان خدمات میں اخلاص اور یک رنگی درجہ کمال پر تھی اس لئے حضرت اقدس بھی آپ سے بہت محبت کرتے تھے اور اس پر اکثر دوستوں کو رشک آتا تھا۔مولوی عبد اللہ صاحب کے سوانح زندگی کے بیان کرنے کا یہ موقع نہیں۔اس قدر ذکر محض ۱۸۸۲ء کے واقعات کے ضمن میں کرنا ضروری تھا۔