حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 104 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 104

حیات احمد ۱۰۴ نے اس عاجز کو ادائے شہادت کے لئے تکلیف بھی دی۔۔۔۔الآخرہ۔“ جلد دوم حصہ اول ( براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۴۷۳-۴۷۴ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳- روحانی خزائن جلدا صفحه ۵۶۵ حاشیه در حاشیه نمبر۳) اس مقدمہ میں شہادت کے لئے آپ امرتسر تشریف لے گئے اور اس سفر کے ساتھ دونشان پورے ہوئے ان نشانات کی صداقت و تفصیل کے لئے براہین احمدیہ صفحہ ۴۶۹ لغایت ۴۷۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳ ( روحانی خزائن جلد اصفحہ ۵۶۰ تا ۵۶۵ ) ملا حظہ ہو۔بعض خاص نشانات یہاں میں نشانات اور پیشگوئیوں کی تفصیل نہیں دینا چاہتا بلکہ واقعات کو بیان کر رہا ہوں۔ان ایام میں بھی قریباً روزانہ ایسے نشانات ظاہر ہوتے تھے۔قبل از وقت آپ ان بشارات کو سناتے تھے۔اور آریہ ہم نشینوں کے ہاتھ پر وہ پوری ہوتی تھیں اس لئے کہ وہی ڈاکخانہ میں جاتے اور خطوط اور منی آرڈر وغیرہ لاتے تھے بعض اوقات یہ لوگ (آریہ ہم نشین) بعض پیشگوئیوں کو جھٹلانے کی بھی کوشش کرتے تھے۔چنانچہ ایک مرتبہ انہیں ایام میں فجر کے وقت حضرت کو بذریعہ الہام خبر دی گئی کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خان کے قرابتی کا روپیہ آتا ہے چنانچہ لالہ ملاوامل صاحب حسب قرار داد ڈاکخانہ گیا اور خبر لایا کہ ہوتی مردان سے دس روپیہ آئے ہیں اور ایک خط لایا جس میں لکھا تھا کہ یہ دس روپیہ ارباب سرور خان نے بھیجے ہیں آریوں نے باوجود یکہ لفظ ارباب اتحاد قومی پر دلالت کرتا تھا اور صداقت پیشگوئی کے لئے کافی تھا۔اعتراض کیا کہ قرابتی نہیں ہے اس پر حضرت نے منشی الہی بخش اکو نٹسٹ کو جو اُن دنوں ہوتی مردان میں تھے اور ارادت رکھتے تھے خط لکھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ارباب سرور خان ارباب محمد لشکر خان کا بیٹا ہے۔تب ان کی تسلی ہوئی۔( نفس مضمون براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۴ ۴۷ حاشیہ در حاشیہ نمبر۴۔روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۶۶،۵۶۵)