حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 74 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 74

حیات احمد ۷۴ جلد اوّل حصہ اوّل غرض جس طرح پر حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم کی وفات کی خبر قبل از وقت آپ کو دی گئی تھی اپنے بڑے بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی وفات کی خبر بھی اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت دی اور یہ واقعہ ۱۸۸۳ء میں ہوا۔حضرت مرزا ہادی بیگ صاحب مرحوم کے خاندان کے اس مختصر تذکرہ کے بعد اب حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی لکھنا شروع کرتا ہوں جو اس کتاب کا اصل موضوع ہیں۔اور آپ کی زندگی کے ضمن میں ہی ان بزرگوں کے خاندان کے حالات لکھنے ضروری ہوئے تھے۔اور خدا کا شکر ہے کہ یہ یہاں ختم ہوا۔