حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 326 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 326

حیات احمد جلد اول حصہ سوم میں صرف کرتے۔دن کا جو حصہ بچتا اس میں مطالعہ کتب اور تدبر فی القرآن آپ کا شغل تھا۔قادیان کے لوگوں کو آپ کی راست بازی ، دینداری اور بے لوث زندگی پر پورا اعتماد تھا۔میں جب سے یہاں آیا ہمیشہ مختلف لوگوں سے آپ کی پہلی زندگی کے متعلق دریافت کرتا رہتا تھا۔مرزا امام الدین صاحب کی شہادت شروع شروع میں میرا قیام مرزا امام الدین و نظام الدین صاحبان کے دیوان خانہ ہی میں تھا۔جہاں آج کل ناظر امور عامہ و خارجیہ کے دفاتر ہیں۔مرزا امام الدین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بہت خطرناک دشمن تھے۔وہ ابن عم تو رشتہ میں تھے ہی مگر حضرت مسیح موعود کے ساتھ انہیں بہت عداوت تھی۔میں چونکہ ان کے ہی دیوان خانہ میں رہتا تھا۔ان سے مواقع ملاقات اور بے تکلف بات چیت کے ملتے رہتے تھے۔میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ حضرت صاحب کی پہلی زندگی کے متعلق مجھے بتاؤ کہ اس میں عملی طور پر یہ یا وہ نقص تھا۔آپ کی موجودہ مخالفت یا انکار کو میں وقعت نہیں دیتا۔اس لئے کہ آپ کو خاندانی طور پر ہمیشہ خاندان کی اس شاخ کے ساتھ مخالفت رہی ہے۔مرزا امام الدین صاحب نے مجھے نہ ایک مرتبہ بلکہ متعدد مرتبہ جب کبھی ایسا تذکرہ میری طرف سے ہوا یہی کہا کہ ( حضرت مرزا ) غلام احمد (صاحب) کی پہلی زندگی کے متعلق تو ہم تب کچھ کہیں کہ ان کی کوئی وقعت ہوتی ان کو کوئی جانتا بھی نہ تھا۔دوسرے ساری عمر تو وہ اپنے گھر میں چھپا ہوا رہتا تھا۔اس نے کرنا ہی کیا تھا۔جو لوگ کوئی عیب کرتے ہیں انہیں بھی ایک جرات اور بہادری ہوتی ہے۔جو عورتوں کی طرح حجرہ میں گھسا ر ہے اس نے دنیا کا عیب کرنا کیا ہے۔“ یہ ان کے الفاظ کا محض مفہوم نہیں بلکہ اکثر الفاظ انہیں کے ہیں۔ان کے خیال کے موافق ایک گناہگار زندگی جرات اور شجاعت کو چاہتی ہے۔یہ تو ان کا نقطہ نظر ہے۔مگر میں جس بات کو پیش کرتا ہوں وہ صرف یہ ہے کہ ایک ایسا شخص جو خدا کا بھی منکر ہو جس کو خاندانی عداوت ہو اور جسے یہ