حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 306 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 306

حیات احمد جلد اول حصہ دوم حقیقت میں یہ اس روحانی بارش کی ٹھنڈی ہوا تھی جو بعد میں آنے والی تھی۔اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ہم اس سے سیراب ہوئے۔آپ کے پاس اس وقت میاں غفا را وغیرہ لوگ تھے جو حضرت کے دستر خوان پر پرورش پاتے اور آپ کی تلقین سے فائدہ اُٹھاتے تھے۔یہ لوگ اس کو چہ سے محض ناواقف اور نابلد تھے۔وہ دیر تک ہنستے رہے اور مالی کے لفظ کو بار بار پیش کرتے۔حضرت اقدس کے لطف وکرم نے انہیں دلیر کر دیا تھا مگر حضرت اقدس کی حالت اس وقت عجیب تھی۔خدا تعالیٰ کی بار بارحم کرتے اور ذکر الہی میں مصروف تھے۔