حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 301 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 301

حیات احمد ۳۰۱ جلد اول حصہ دوم چنانچہ وہ رویا یہ ہے :- فرشتہ نان دیتا ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بلند چبوترہ ہے۔جو دوکان کے مشابہ ہے اور شاید اس پر چھت بھی ہے۔اس میں ایک نہایت خوبصورت لڑکا بیٹھا ہے۔جو قریباً سات برس کی عمر کا تھا۔میرے دل میں گزرا کہ یہ فرشتہ ہے۔اس نے مجھے بلایا یا میں خود گیا یہ یاد نہیں رہا۔لیکن جب میں اس چبوترہ کے پاس جا کر کھڑا ہوا۔تو اس نے ایک نان جو نہایت لطیف تھا اور چمک رہا تھا اور بہت بڑا تھا گویا چارنان کی مقدار پر تھا۔اپنے ہاتھ میں پکڑ کر مجھے دیا اور کہا کہ یہ نان لو یہ تمہارے لئے اور تمہارے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے اس رؤیا کا ظہور آج ہر شخص قادیان میں آ کر دیکھ سکتا ہے کہ کس طرح ایک کثیر جماعت اس نان کو کھا رہی ہے۔مگر جس زمانہ کے حالات میں لکھ رہا ہوں۔چونکہ انہیں ایام میں آپ یہ رویا دیکھ چکے تھے۔اس لئے اس امر الہی کی تعمیل اور ادب میں آپ اپنے کھانے میں دوسروں کو شریک کرلیا کرتے تھے کیونکہ جانتے تھے کہ اس فرشتہ نے کہا تھا۔کہ یہ تمہارے اور تمہارے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔دوسرے لوگ جو ان اسرار اور حقائق سے واقف نہیں تھے وہ اس حقیقت پر پے نہیں لے جا سکتے تھے۔اور یوں بھی آپ کی طبیعت میں فیاضی اور دوسروں کے ساتھ سلوک اور مروت ودیعت کی گئی تھی۔اور آپ اپنے نفس پر دوسروں کو مقدم کرتے تھے۔اور اس طریق سے کم خوری کا مجاہدہ بھی آپ کر رہے تھے۔جس کا راز دوسروں کو معلوم نہ تھا۔اس تقسیم میں آپ اپنے قریبی عزیز غلام حسین کا بہت خیال رکھتے تھے۔اور جب وہ آپ کے پاس آتا تو ہمیشہ نہایت مسرت اور کشادہ پیشانی سے اس کو ملتے تھے۔دوسرے لوگ خاندان نوٹ: - اس مفہوم کی ایک رؤیا حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں نزول امسیح صفحہ ۲۰۶، ۲۰۷۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۸۵ پر مندرج ہے۔(ناشر)