حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 287
حیات احمد ۲۸۷ جلد اول حصہ دوم آپ کو کس طور پر ہوتے ہیں۔انگریزی حروف دکھائے جاتے ہیں یا فارسی حروف میں انگریزی فقرات لکھے ہوئے دکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے جواب میں فرمایا کہ فارسی حروف میں انگریزی فقرات مکتوب دکھائے جاتے ہیں۔جس سے مجھے اپنی تجویز کا یقین ہوا۔اور معلوم ہوا کہ یہ غلطی ہے تو مؤلف کے فہم کی غلطی ہے جنہوں نے وہٹ کو ویٹ پڑھا اصل الہام کی غلطی نہیں اور ایسی غلطی فہم یا تعبیر (جس سے کوئی گمراہی پیدا نہ ہو اور نہ اس سے صدق ملہم یا الہام میں فرق آوے) ایسے الہام مشتبہ یا مہم میں کوئی نئی بات نہیں اور نہ محل تعجب و انکار ہے۔اس قسم کی غلطیاں پہلے ملہمین مسلم الہام سے بھی ہو چکی ہیں اور یہ ان کے الہام میں خلل انداز نہیں سمجھی گئیں۔غرض آپ کی انگریزی دانی کے متعلق یہ قطعی بات اور قول فیصل ہے کہ آپ اس سے محض ناواقف تھے۔عمر کے آخری حصہ میں اس کی طرف توجہ کرنا بھی آپ کی عالی ہمتی اور جفا کش طبیعت کو ظاہر کرتا ہے اور آخری حصہ عمر سے مراد وہ ایام ہیں جب کہ برادرم صادق سے آپ نے انگریزی پڑھنی چاہی۔یہ وہ وقت ہے جبکہ آپکی جماعت کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی تھی۔اس وقت انگریزی کی طرف توجہ کرنے کی ایک ہی ضرورت تھی کہ اس زبان میں یورپین اقوام کو تبلیغ کرسکیں۔اس ہمت بلند کو دیکھنا چاہیئے کہ ایک شخص جو گونہ دائم المرض ہے اور تمام قوموں کے ساتھ مذہبی میدان جنگ میں مقابلہ کر رہا ہے۔باوجود اس قدر مصروفیت کے بھی چاہتا ہے کہ ایک غیر زبان کو سبقاً سبقاً پڑھ لے یہ امر واقعہ ہے کہ اگر آپ توجہ فرماتے تو ضرور اس زبان کو سیکھ لیتے۔لیکن آخر آپ نے کسی کم ہمتی کی بنا پر نہیں بلکہ دوسروں کو ثواب میں شریک کرنے کے لئے فرمایا۔یہ حصہ میں جماعت کے لئے چھوڑ دیتا ہوں !!! مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب ایسے واقف کار کی شہادت کے بعد مجھے اس پر کچھ اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں۔یہاں مجھے یہ بھی کہ دینا چاہیئے کہ ایک ایسے شخص کی حیثیت سے جس کا کام محض واقعات اور حالات زندگی کو جمع کرنا ہو شاید رفع اعتراضات کا کام مجھے ہاتھ میں نہیں لینا