حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 281 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 281

حیات احمد ۲۸۱ جلد اول حصہ دوم بیان ہے گو ہم کو ذاتی تجربہ نہیں ہوا) پھر وہ القاء شیطانی کیونکر ہوسکتا ہے۔کیا کسی مسلمان متبع قرآن کے نزدیک شیطان کو بھی یہ قوت قدسی ہے کہ وہ انبیاء وملائکہ کی طرح خدا کی طرف سے مُغیبات پر اطلاع پائے اور اس کی کوئی خبر غیب صدق سے خالی نہ جائے۔حَاشَا وَ كَلَّا۔شائد یہاں ہمارے معترض مہربان مؤلف براہین احمدیہ کے ساتھ ہم کو بھی ملائیں اور ہم پر بھی فتویٰ کفر لگائیں اور یہ فرما ئیں کہ اس جواب میں مؤلف براہین کو آنحضرت سے ملایا گیا ہے اور ان کے الہامات کو وحی نبوی کی مانند تصرف شیطانی سے معصوم ٹھہرایا گیا ہے۔لیکن میں اُن کے فتویٰ کفر سے نہیں ڈرتا کیونکہ میں خود اُن پر فتویٰ کفر لگا سکتا ہوں۔جو اُن کے پاس آلہ یا سانچہ یا مشین تکفیر ہے وہ میں بھی کہیں سے مستعار لے کر کام چلا سکتا ہوں۔ہاں ان کی بات کا یہ جواب دیتا ہوں کہ مؤلف براہین احمدیہ (جبکہ اس کے الہامات صادق ہوں اور ولایت مسلّم ) یا اور اولیاء امت محمد یہ اپنے الہامات میں نبیوں کی مثل معصوم نہیں تو محفوظ تو ہو سکتے ہیں خصوصاً ان الہامات میں جو قرآن اور دین اسلام کے موافق اور مؤید ہوں۔ان الہامات میں حفاظت کا حصہ وہ بطور ورثہ بحکم الْعُلَمَاءُ وَرَثَةُ الانْبِيَاءِ عصمت انبیاء سے پاتے ہیں۔ان میں اُن میں فرق یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام عموماً ( یعنی اپنے ہر ایک الہام میں معصوم ہوتے ہیں اور اولیاء خصوصاً ان الہامات میں جو شرع نبی کے مخالف نہ ہوں ) اور ان الہامات پر وہ قائم و ثابت رہے ہوں محفوظ ہوتے ہیں۔انبیاء کے الہامات کی عامہ خلائق کو پابندی واجب ہے اولیاء کے الہامات کی پابندی غیر پر واجب نہیں۔الہامات انبیاء اصل ہیں۔یہ الہامات اُن کی ظل۔اسی مناسبت کی نظر سے ہم نے اس جواب کو مؤلف کی طرف سے پیش کیا ہے۔اس پر جو چاہوفتوی لگاؤ۔یہاں بھی قلم دوات حاضر ہے كَمَا تُدِینُ تُدَانُ ہمارے اس بیان کی تائید رسالہ نمبرے جلد ۵ میں بصفحہ ۲۱۵ وغیرہ بھی ہو چکی ہے۔اور پوری تائید اس کی جواب اعتراض سوم میں آتی ہے انشاء اللہ تعالی۔دوسرا فائدہ وستر الہام انگریزی زبان کا یہ ہے کہ اس وقت مؤلف کے مخاطب اور اسلام کے