حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 19
حیات احمد ۱۹ جلد اول حصہ اوّل اس کے برگزیدہ نبی افضل الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ہے۔اس امر کے ثابت ہونے کے بعد کہ حضرت مسیح موعود کے خاندان کا ذکر احادیث میں ہے۔اور یہ کہ آپ فارسی الاصل ہیں اور یہ کہ آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل سے ہیں، مجھ کو اس سلسلہ میں یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ خود حضرت مسیح موعود نے بھی اپنے فارسی الاصل ہونے کے متعلق دعوی کیا ہے یا نہیں؟ حضرت مسیح موعود کا اپنا بیان فارسی الاصل ہونے پر چنانچہ آپ فرماتے ہیں:۔واضح ہو کہ ان کا غذات اور پرانی تحریرات سے کہ جوا کا بر اس خاندان کے چھوڑ گئے ہیں۔ثابت ہوتا ہے کہ بابر بادشاہ کے وقت میں جو چغتائی سلطنت کا مورث اعلیٰ تھا۔بزرگ اجداد اس نیاز مند الہی کے خاص سمر قند سے ایک جماعت کثیر کے ساتھ کسی سبب سے جو بیان نہیں کیا گیا۔ہجرت اختیار کر کے دہلی میں پہنچے۔“ (ازالہ اوہام بار اول جلد اول صفحه ۱۲۱ حاشیہ۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۶۰) بقیه حاشیه : - چلن کے ساتھ بھیجے تا کہ کوئی دل ان کی اطاعت سے کراہت نہ کرے۔یہی وجہ ہے جو تمام نبی علیہم السلام اعلیٰ قوم اور خاندان میں سے آتے رہے ہیں۔اسی حکمت اور مصلحت کی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ہمارے سید و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود کی نسبت ان دونوں خوبیوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنفُسِكُمْ (التوبة :۱۲۸) یعنی تمہارے پاس وہ رسول آیا ہے۔جو خاندان اور قبیلہ اور قوم کے لحاظ سے تمام دنیا سے بڑھ کر ہے۔اور سب سے زیادہ پاک اور بزرگ خاندان رکھتا ہے اور ایک اور جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ۔الَّذِي يَرُبكَ حِينَ تَقُومُ۔وَتَقَلُّبَكَ فِي السُّجِدِينَ (الشعراء: ۲۱۸ تا ۲۲۰) یعنی خدا پر توکل کر جو غالب اور رحم کرنے والا ہے۔وہی خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو دعا اور دعوت کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔وہی خدا جو تجھے اس وقت دیکھتا تھا جب تو تخم کے طور پر راستبازوں کی پشتوں میں چلا آتا تھا۔یہاں تک کہ اپنی بزرگ والدہ آمنہ معصومہ کے پیٹ میں پڑا۔اور ان کے سوا اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں ہمارے بزرگ اور مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علو خاندان اور شرافت قوم اور بزرگ قبیلہ کا ذکر ہے۔