حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 10
حیات احمد جلد اول حصہ اوّل دوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان اور قوم کے متعلق زیادہ تحقیقات اور تفصیل کی اس لئے ضرورت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح اور مہدی کی پیشگوئی جس رنگ میں کی ہے۔اس میں اس کے بعض قومی اور خاندانی امتیازات کا ذکر کیا ہے۔اس لئے اگر میں ایک صحیح اور معقول تحقیقات کی بناء پر ان خصوصیات قومی کا ذکر محض اس لحاظ سے نہ کروں کہ یہ شخص بجائے خود ایک عالی خاندان کا بانی ہوتا ہے۔تو اس کے دعویٰ پر اس حیثیت سے روشنی نہیں پڑتی۔سوم چونکہ اس کے وجود سے خود آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی بعض پیشگوئیاں اس رنگ میں پوری ہوئی ہیں۔اس لئے آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے زبردست نشانوں کے اظہار کی نیت سے اور اس خوف سے کہ ان کے عدم تذکرہ سے ان آیات اللہ کا اخفا لازم آئے گا۔میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔کہ اس پر خوب بحث کروں۔ان حالات میں میرے لئے ضروری ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے متعلق اس قدربسط سے لکھوں جس قدر مجھے واقعات اور شواہد مدد دے سکتے ہیں۔انبیاء اشراف ہوتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے متعلق ہر قل کے سوالوں کی وجہ میں نے ظاہر کر دی ہے۔بخاری میں یہ سوال جواب موجود ہیں اور یہ سوالات اور ان کے جوابات ہرایسے شخص کے لئے بطور معیار اور محک کے ہیں جو دنیا میں ایک مامور و مرسل کی حیثیت سے کھڑا ہو۔خود حضرت مسیح موعود پر بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی اور کلام میں ظاہر فرمایا۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصِّهْرَ وَ النَّسَبَ۔جس کے یہ معنے ہیں کہ تمام ستائشیں اسی خدا کے لئے ہیں جس نے تجھے ہر ایک پہلو اور ہر ایک طرف سے خاندانی نجابت کا شرف بخشا ہے۔کیا تیرا آبائی خاندان اور کیا دامادی کے رشتہ کا خاندان دونوں برگزیدہ ہیں۔اور ایک دوسری جگہ فرمایا۔سُبْحَانَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ مَجْدَكَ يَنْقَطِعُ ابَاءُ كَ وَيُبْدَءُ مِنكَ یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جو نہایت تذکره مطبوعه ۲۰۰۴ء صفحه ۵۳