حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 3 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 3

حیات احمد جلد اول حصہ اول وَلَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ( الہام مسیح موعود ) حیات احمد یعنی سیرت حضرت مسیح موعود (جلد اول) جس میں حجتہ اللہ علی الارض جری اللہ فی حلل الانبیاء حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیه الصلوة والسلام و علی آلہ واصحابہ کے حالات زندگی زمانہء پیدائش سے لے کر زمانہ ء تالیف براہین احمدیہ تک درج ہیں جس کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک کمترین خادم خاکسار یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم و مرتب تفسیر القرآن نے حضرت اولوالعزم صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد فضل عمر خلیفہ ء ثانی و خلف الرشید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد سعادت میں خلافت فضل عُمری کے دوسرے سال (ستمبر ۱۹۱۵ء) میں مرتب کرنا شروع کیا اور پہلی جلد ہندوستان سٹیم پریس لاہور میں باہتمام بابو پرتاب سنگھ بھائیہ مینجر کے چھپوا کر خدا کے فضل و رحم سے شائع کی۔