حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 104
حیات احمد ۱۰۴ جلد اول حصہ اوّل اپنے ذہن میں تازہ رکھ کر ان واقعات اور حالات پر غور کریں گے، جو بعد میں پیدا ہوئے۔تو انہیں اس خواب کی تعبیر نہایت وضاحت کے ساتھ نظر آ جائے گی۔علاوہ بریں خود حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی ایک اور رؤیا اس کی تصدیق کرتی ہے جو آپ نے ازالہ اوہام میں لکھی ہے۔تھوڑے دن گزرے ہیں کہ ایک مدقوق اور قریب الموت انسان مجھے دکھائی دیا اور اس نے ظاہر کیا کہ میرا نام دین محمد ہے اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ دین محمدی ہے۔جو مجسم ہو کر نظر آیا ہے۔اور میں نے اُس کو تسلی دی کہ تو میرے ہاتھ سے شفا پائے گا۔“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۰۶) آپ کے والد ماجد کی رؤیا اس مقام پر میں ناظرین کو اُس رویا کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں جو حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب آپ کے والد ماجد نے دیکھی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے مکان کی طرف بڑی شان سے آ رہے ہیں یہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا نقشہ تھا جو انہیں دکھایا گیا۔غرض یہ بات مسلّم اور مشہور ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے رویا صالحہ مطابق واقعہ ہوتے تھے۔اور جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیا فلق الصبح کی طرح ہوتی تھی۔حضرت مسیح موعود کے رویا بھی اُسی طرح پورے ہوتے۔یہ خوابات آپ کو کثرت سے آتے۔اور اسی وجہ سے آپ کو علم تعبیر الرؤیا میں ایک خاص مذاق اور ملکہ پیدا ہو گیا تھا۔سیدمحمدعلی شاہ صاحب رئیس قادیان بیان کرتے ہیں کہ مرزا صاحب کے گھر والوں کو بھی ان کے رؤیا کا یقین ہو جاتا تھا۔اور وہ ان کی تعبیر خواب کے ہمیشہ قائل تھے۔