حیات شمس

by Other Authors

Page 48 of 748

حیات شمس — Page 48

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 48 پھر انہیں اس تابعداری کے کیا مراتب ملے۔آج دنیا ان کی سنت پر چلتی ہے۔علی ہذا القیاس بہت سی نظیریں قرآن شریف سے مل سکتی ہیں۔دعا بہت چاہئے۔یہ دن خدا کے ملنے کے دن ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں خدا تعالیٰ کامیابی عطا کرے۔امام الدین از سیکھواں بقلم خود الفضل قادیان 29 اکتوبر 1925 ء صفحه 2) حضرت میاں امام الدین صاحب کی زندگی کا ایک واقعہ حضرت ماسٹر عبدالرحمن صاحب بی اے بیان کرتے ہیں :۔وو چند دن ہوئے میاں امام الدین صاحب کی فوتیدگی کی خبر ” الفضل میں پڑھ کر دل حزیں ہوا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔آپ جب سلسلہ عالیہ احمدیہ کے باقاعدہ مبلغ نہ تھے اس وقت ضلع گورداسپور میں ایک مبلغ اور مناظر کا کام کرتے رہے۔یہی وجہ ہے کہ ضلع گورداسپور کی بہت سی جماعتوں کی ترقی اور تربیت میں آپ کا بڑا حصہ ہے۔خصوصاً ہماری جماعت ( موضع ہر سیاں) جو حضرت میاں صاحب کے گاؤں سے صرف دو میل کے فاصلہ پر واقع ہے آپ ہی کی تبلیغ اور تربیت کا نتیجہ ہے۔اطاعت میں برکت ہے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فرمانبرداری اور اطاعت کا مجسم نمونہ تھے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں دو تین غیر احمدی مولوی موضع ہرسیاں میں آگئے اور انہوں نے مسجد میں حضور کے خلاف بد زبانی شروع کر دی۔ہرسیاں میں اس وقت صرف دو تین ہی احمدی تھے۔یہ لوگ میاں صاحب کو بلانے آئے کہ چل کر ان غیر احمدی مولویوں سے بحث کریں۔میاں صاحب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مناظرہ کے لئے اجازت مانگی جس پر حضوڑ نے فرمایا ” بحث کرنے کی اجازت نہیں۔یہ سن کر میاں صاحب ہر سیاں کے احمدی احباب کے ساتھ ہر سیاں چلے آئے مگر مناظرہ کرنے سے انکار کر دیا۔آخر جب ان مولویوں نے یہ کہہ کر تنگ کرنا شروع کیا کہ مناظرہ کرنے کی جرات نہیں تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور