حیات شمس

by Other Authors

Page 30 of 748

حیات شمس — Page 30

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس چوتھی خوشی 30 30 15 اکتوبر 1946 ء کو سید نا حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے ایک مجلس عرفان میں فرمایا: چوتھی خوشی کی بات یہ ہے کہ شمس صاحب پہنچ گئے ہیں۔وہ دس سال کے بعد آئے ہیں۔ان کے ساتھ ہمارے شامی بھائی منیر الحصنی صاحب بھی آئے ہیں۔وہ پہلی دفعہ آئے ہیں اور پہلے عرب احمدی ہیں جو اس رنگ میں آئے ہیں۔“ ( مزید تفصیل کیلئے ملاحظہ فرمائیے ، الفضل قادیان 12 اگست، 28 ستمبر، 17،18،12اکتوبر 1946ء) 2 اکتوبر کومرکزی انصار اللہ کی طرف سے مولانا شمس صاحب اور السید منیر آفندی اصفی کے ں لئے چائے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس تقریب کے آخر میں سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے وقف جائداد اور وقف زندگی فرمائی۔کی تحریکات کو کامیاب بنانے کی طرف نہایت مؤثر الفاظ میں انصار اللہ کو توجہ دلائی۔اسی طرح 29 اکتوبر کوفضل عمر ہاسٹل کی طرف سے مولانا شمس صاحب اور مولانا محمد صادق صاحب کے اعزاز میں Tea Party دی گئی جس میں سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے بھی شرکت الفضل قادیان 30,23 اکتوبر 1946 ء ) یکم نومبر 1946ء کو کوٹھی نواب محمد عبد اللہ خان صاحب میں اور 10 نومبر کو تعلیم الاسلام کالج کے سٹاف اور طلباء کی طرف سے حضرت مولانا شمس صاحب اور السید منیر الھنی صاحب کے اعزاز میں دعوت چائے کا اہتمام کیا گیا۔ہر دو تقاریب میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے شمولیت الفضل قادیان 11۔2 نومبر 1946ء) فرمائی۔تحریک جدید کی رجسٹریشن 18 اکتوبر 1946ء کو تحریک جدید کی رجسٹریشن ہوئی اور اس تاریخ سے اس کا پورا نام ”تحریک جدید انجمن احمد یہ رکھا گیا۔تحریک جدید کے آرٹیکلز اینڈ میمورنڈم شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ نے مرتب کئے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ابتدائی دس ممبران میں حضرت مولانا شمس کا نام نویں نمبر پر مرقوم ہے۔(ریزولیوشن تحریک جدید 16 مارچ 1946 ء، بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 8 صفحہ 112)