حیات شمس

by Other Authors

Page 691 of 748

حیات شمس — Page 691

حیات بشمس خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس د, اب گیا وقت خزاں ، آئے ہیں پھل لانے کے دن مصرعه طرح 659 26 مئی 1908ء یوم وصال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مناسبت سے 26 مئی 1932 ء کو دارالامان قادیان میں تبلیغی جلسہ منعقد ہوا۔اس موقعہ پر ایک مشاعرہ بھی ہوا تھا جس میں مختلف دوستوں نے اپنی اپنی نظمیں سنائیں۔مندرجہ ذیل نظم حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے سنائی: آرہے ہیں دوستو اب کفرمٹ جانے کے دن شمس اسلامی کے مغرب سے نکل آنے کے دن آمد مہدی سے باطل ہو گیا ہے سرنگوں آگئے پھر پرچم اسلام لہرانے کے دن آج کی تاریخ اور سن آٹھ تھی یومِ وصال تھے جماعت کے لیے وہ سخت گھبرانے کے دن پر تسلی دی تھی ہم کو آپ نے قبل از وفات قدرت ثانی کے ہیں وہ جلوہ دکھلانے کے دن قدرتِ ثانی کے اول فرد نور دین تھے اور ان کے دن تھے دیں کا نُور پھیلانے کے دن فردِ ثانی حضرت مرزا بشیر الدین ہیں ہو بشارت آئے دیں کے غلبہ پا جانے کے دن ہو رہی ہے اب اشاعت دین کی ہر ملک میں اسود و احمر کے ہیں اسلام میں آنے کے دن اک بڑی مدت سے دیں کو کفر تھا کھاتا رہا اب یقیں سمجھو کہ آئے کفر کو کھانے کے دن“ چھوڑ کر سب سُستیاں نکلو پئے تبلیغ تم ہیں یہی اے دوستو لوگوں کو سمجھانے کے دن گارہی ہیں گلشن احمد کی ساری بلبلیں ”اب گیا وقت خزاں ، آئے ہیں پھل لانے کے دن“ (مطبوعہ فاروق۔قادیان۔28 مئی 1932ء)