حیات شمس — Page 662
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس ۴۸ گھنٹہ کے اندر اندر دمشق چھوڑ دوں۔الفضل 630 اس کے بعد میں حیفا ( فلسطین ) چلا گیا۔وہاں 29 اپریل 1928ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سامنے ” الفضل“ کا پرچہ ہے۔جس میں ایک مضمون ہے اور اس کا عنوان ہے۔ایک اور شہید یا شہادت۔چنانچہ کے مئی کو جب اخبار الفضل کے پرچے ملے۔پہلا پرچہ کھولا تو وو اس میں یہ عنوان تھا۔ایران میں ایک احمدی مبلغ کی شہادت“۔تین آلو بخارے اور گلاب کا پھول اثناء قیام لنڈن میں میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ٹوکری میں نہایت اچھے آلو بخارے ہیں۔جن میں سے میں نے تین کھائے ہیں۔خواب میں ہی میں نے تعبیر کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے تین لڑکے عطا کرے گا۔1946ء میں جب میں واپس آیا تو اللہ تعالیٰ نے 1947 ء میں ایک لڑکا عطا فرمایا۔جس کا نام حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فلاح الدین رکھا۔پھر 1949ء میں اللہ تعالیٰ نے دوسر الر کا عطا کیا جس کا نام حضور نے منیر الدین رکھا اور اس وقت میں نے سمجھا کہ اب وہ خواب پوری ہو گئی۔کیونکہ ایک لڑکا پہلے موجود تھا جس کا نام صلاح الدین ہے۔لیکن 20 فروری 1951ء کو اللہ تعالیٰ نے ایک اور لڑکا عطا کیا جس کا نام حضور نے بشیر الدین تجویز فرمایا۔اس طرح خواب کے مطابق اللہ تعالیٰ نے پے درپے تین لڑکے عطا فرمائے۔اس کے بعد 1953ء میں اللہ تعالیٰ نے لڑکی عطا فرمائی۔اس کی پیدائش سے قبل مجھے خواب میں پہلے دکھایا گیا کہ لڑکی ہو گی۔اس کا نام حضور نے عقیلہ رکھا۔پھر 11 دسمبر 1955ء کو اللہ تعالیٰ نے ایک اور فرزند عطا فرمایا۔اس کی پیدائش کے چند روز پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ شیخ محمد دین صاحب نے مجھے گلاب کا پھول دیا ہے اور حضور نے اس کا نام ریاض الدین رکھا۔اللہ تعالیٰ ان سب کو خادم دین بنائے اور اپنا قرب عطا فرمائے۔آمین۔