حیات شمس — Page 643
۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس جو اس کام کے لئے ملک ہند میں موجود ہیں۔611 حضور کے ان ارشادات کو پڑھ کر میری روح کانپ جاتی ہے اور میں پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ ہم اس ادارے سے ایسے عالم اور مبشر پیدا کریں جن کو نہ خود اسلام کا کچھ علم ہو اور نہ وہ خود دوسروں کو پہنچا سکیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلامی روح قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اس کے بعد میں محترم صدر صاحب سے گذارش کروں گا کہ آپ مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعام تقسیم فرما دیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء والسلام سید داؤ د احمد پرنسپل جامعہ احمدیہ (ماہنامہ خالد ربوہ مارچ 1959 ء صفحہ 7 تا 12 )