حیات شمس — Page 566
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس آپ نے وقف زندگی کے عہد کو باحسن نبھایا ( حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب) 534 مولا نا جلال الدین شمس صاحب مرحوم خدا کے فضل سے بہت ہی خوبیوں کے مالک تھے۔آپ ایک کامیاب مبلغ، ایک مناظر، ایک خادم سلسلہ اور ایک کامیاب منتظم تھے۔آپ کے دل میں خدمت دین کیلئے ایک شدید تڑپ تھی۔کمزوری صحت کے باوجود آپ نے وقف زندگی کے عہد کو باحسن طریق پر نبھایا اور عمر کے آخری لمحے تک خدمت دین میں مصروف رہے۔آپ کی زندگی ہم سب کیلئے قابلِ رشک ہے۔آپ بھی منهم من قضى نحبه، کے پورے مصداق تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی قربانیوں کو قبول فرماتے ہوئے جزائے خیر دے اور انہیں اعلی علیین میں بلند مقام عطا فرمائے۔( خالد احمدیت جلد اول ، مرتبہ عبدالقیوم صفحہ 5) مصروفیات و خدمات حضرت قاضی ظہور الدین صاحب اکمل رضی اللہ عنہ ( مدیر یو یو آف ریلیجنز اردو ) حضرت فاضل سیکھوانی کی انسداد وارتداد ملکانہ میں خدمات و مصروفیات کی بابت تحریر کرتے ہیں : برادر عزیز القدر خواجہ شمس فاضل سیکھوائی انسداد ارتداد مکانہ میں حسب الارشاد حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مصروف ہیں۔وہاں سے آپ دو چار روز کیلئے قادیان دار الامان تشریف لائے تو مجھ سے ذکر کیا مولوی ثناء اللہ کے رسالہ ” شہادات مرزا کا ایک دوست نے ریل میں ذکر کیا تھا اگر آپ کے پاس ہو تو مجھے دیدیں میں اس کا جواب لکھوں گا۔چنانچہ برادر موصوف نے 31 جنوری 1924ء کو مجھے مسودہ پہنچا دیا۔جن لوگوں کو ذاتی طور پر خواجہ شمس صاحب کی مصروفیت کا علم ہے کہ دن رات وہ سفر اور بے اطمینانی، بے سروسامانی کی حالت میں رہتے ہیں۔وہ خوب سمجھ سکتے ہیں کہ کس قدر تائید ربانی میرے فاضل دوست کے شامل حال تھی۔نہ اپنے وقت پر اختیار رکھتے ہیں کیونکہ جس وقت حکم ہو اور جہاں حکم ہو فوراً ان کو اکثر پیادہ چل کر پہنچنا پڑتا ہے پھر پاس کتاب کوئی نہیں رکھ سکتے ہیں۔ایسی حالت میں سلسلہ احمدیہ کے پرانے دشمن کے مایہ ناز سرمایہ عمر گذشتہ اعتراضات کا