حیات شمس — Page 16
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 1909 1901 & ایک نظر میں 16 16 حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس یکم مئی 1901ء کو حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی کے ہاں سیکھواں میں پیدا ہوئے۔دستور ورواج کے مطابق ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی اور گھر و محلہ سے قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔اس دوران بچپن میں قادیان بھی اپنے بزرگان کے ساتھ آتے رہے۔بچپن میں اپنے والدین اور اقرباء کی معیت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کئی مرتبہ زیارت کی سعادت بھی حاصل ہوئی اور چند ایک مرتبہ حضور علیہ السلام سے مصافحہ کرنے کا شرف بھی حاصل کیا۔دیکھیں رجسٹر روایات صحابہ، جلد نمبر 6 صفحہ 243) +1916 1910 +1917 1910ء میں آپ مدرسہ احمدیہ قادیان کی پہلی کلاس میں داخل ہوئے جہاں آپ نے ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی۔تشحیذ الاذہان کیلئے سب سے پہلا مضمون حضرت مولانا موصوف نے سب سے پہلا با قاعدہ مضمون 16 سال کی عمر میں تحریر کیا جس کا عنوان تھا۔” وفات مسیح از روئے علم منطق آیات قرآنی سے“۔( تفخیذ الاذہان دسمبر 1917 ء ) تحریک وقف زندگی آپ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ جب سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے 1917ء میں زندگی وقف کرنے کی تحریک فرمائی، اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے 63 نوجوانوں نے اپنے نام پیش کئے جن میں آپ بھی شامل تھے۔(الفضل قادیان 22 دسمبر 1917ء۔17 جولائی 1943ء)