حیات شمس — Page 535
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس ہے۔آپ جس سفر پر جارہے ہیں وہ کوئی معمولی سفر نہیں۔دمشق بھی جانا ہوا تو ایک ایسا سفر ہوگا کہ آئندہ آنے والی نسلوں میں سے کسی کو نصیب نہیں ہو سکتا۔یہ ایک ایسا مبارک سفر ہے کہ جس کی خبر سرور کائنات فخر موجودات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے دی ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ”حمامة البشری میں تحریر فرمایا ہے۔ثمّ يُسافِرُ المسيحُ الْمُوعُودُ اَوْ خَلِيْفَةٌ مِنْ خُلَفَائِهِ إِلى أَرْضِ دِمَشْقَ “ "6 503 حمامة البشریٰ صفحہ 37، روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 225) پس مبارک ہیں وہ اصحاب جو اس سفر میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ہمراہ جارہے ہیں۔پس آپ کو اس سفر کی مبارک بادی دیتا ہو ادعا کرتا ہوں کہ جو خدمت آپ کے سپرد کی گئی ہے اس کے سر انجام دینے کی خدا تعالیٰ آپ کو توفیق عطافرمادے اور بخیر وعافیت تمام قافلہ کو مظفر و منصور قادیان دار الامان واپس لائے۔خاکسار انشاء اللہ حسب استطاعت آپ کی غیوبت میں الحکم کیلئے مضامین بھیجتا رہے گا۔اگر ان ایام میں خاکسار قادیان ہوتا تو جہاں تک ہوسکتا بشرط فراغت اخبار کو خود ترتیب دیا کرتا مگر خیر اب جو خدمت ہوسکتی ہے بجالا ؤں گا۔واللہ الموفق۔امید ہے کہ آنجناب بھی بندہ کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتے رہیں گے اور نیز میرے والدین صاحبان کی ہر قسم کی بہتری و بہبودی کیلئے دعا فرماتے رہیں گے۔حافظ مختار احمد صاحب سلام علیکم کہتے ہیں۔دہلی کے سٹیشن پر انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔والسلام۔خادم - جلال الدین شمس از شاہجہان پور۔الحام قادیان 28 جولائی 1924 ، صفحہ 7) حضرت مولانا شمس صاحب کے ان تمام مقالات و مضامین کونقل کرنے کیلئے جو آپ نے تحریر فرمائے، بیسیوں صفحات درکار ہیں جن کی یہ کتاب متحمل نہیں ہو سکتی تاہم ان میں سے الحاکم اور بعض دیگر اخبارات و رسائل کے بعض مضامین کی فہرست پیش ہے۔فہرست مضامین الحکم 1 - حضرت مسیح موعود کی صداقت اور شورش کے وقت جماعت احمدیہ کی اطاعت 28 دسمبر 1919ء 2۔مولوی ابوتراب ثناء اللہ سے ملاقات 14 مئی 1920ء