حیات شمس

by Other Authors

Page 478 of 748

حیات شمس — Page 478

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس تک اس واقعہ کا مجھ پر اثر ہے اور اب بھی اگر کوئی مجھے کہے کہ تم نے 35 سال تک ہندوستان میں زندگی بسر کی ہے کوئی عجیب واقعہ سناؤ تو میں یہی سنا تا ہوں بلکہ کچھ عرصہ ہوا ضلع ہوشیار پور کے ایک ڈپٹی کمشنر صاحب رخصت پر یہاں آئے جو مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور کہا کہ کوئی عجیب واقعہ سناؤ۔تو میں نے انہیں بھی یہی سنایا اور کہا کہ میں نے مرزا صاحب سے کہا تھا کہ آپ پادری وارث الدین اور اس کے ساتھیوں پر نالش کر سکتے ہیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔عجیب بات ہے کہ عین اُس وقت جب میں انہیں یہ بات سنا رہا تھا، نوکر نے ایک ملاقاتی کا کارڈ لا کر دیا جو اسی پادری وارث الدین کا بیٹا تھا۔میں نے اسے اندر بلایا اور کہا کہ ہم ابھی تمہارے والد کا ہی ذکر کر رہے تھے۔اس نے ایک تار دکھایا کہ ابھی آیا ہے اور اس میں لکھا تھا کہ میرا والد فوت ہو گیا ہے۔اب غور کرو یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے اور انی مهین من اراد اهانتک و انی معین من اراد اعانتک کا کیساز بر دست ثبوت ہے۔462 تحقیق حق کا صحیح طریق، انوارالعلوم جلد 13 صفحات 414-416) پیلاطوس ثانی کرنل مونتیکو ولیم ڈگلس مسجد فضل لندن میں ( حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) 12 اپریل 1936 ء کا دن ایک تاریخی دن تھا کہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیلاطوس مسجد احمد یہ لندن میں اس قتل کے مقدمہ کے حالات سنانے کیلئے آیا جو پادریوں کی طرف سے دائر کیا گیا تھا اور جس میں عادلانہ فیصلہ کرنے کی وجہ سے اسے دلیر اور منصف پیلاطوس کا لقب خدا کے مسیح کی زبان سے دیا گیا تھا۔12 اپریل وقت مقررہ پر کرنل صاحب موصوف مسجد احمد یہ لندن میں تشریف لائے۔سب سے پہلے (حضرت مولانا عبد الرحیم ) درد صاحب نے حضرت مولوی شیر علی صاحب کا اور میرا ان سے تعارف کروایا اس موقعہ پر حسب ذیل گفتگو ہوئی: ڈگلس : کیا جلال الدین وہی ہیں جنہوں نے مقدمہ میں گواہی دی تھی۔در وصاحب نہیں یہ تو اس وقت پیدا ہی نہیں ہوئے تھے ان کا نام جلال الدین شمس ہے۔ڈگلس : کیا یہ وہی ہیں جو فلسطین میں تھے؟