حیات شمس

by Other Authors

Page 439 of 748

حیات شمس — Page 439

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس جس طرح جنگوں سے متعلق اطلاع دی اسی طرح اس نے یہ بھی خبر دی کہ ان کی جماعت روئے زمین پر پھیل جائے گی اور آخر کار لوگ جنگوں کو خیر باد کہہ دیں گے اور روئے زمین پر امن قائم ہو جائے گا۔ان کی منجملہ بہت سی الہامی پیشگوئیوں کے ایک تقسیم بنگال ہے جو یور میجسٹی کے معزز باپ کے ذریعہ پوری ہوئی جس کی کیفیت وقوع تحفہ شہزادہ ویلز کے صفحہ 85 تا 83 پر ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔آپ کی صداقت کا ایک ظاہر و باہر نشان جماعت احمدیہ کے موجودہ ہیڈ ہیں ، جو پیش کردہ تین کتابوں کے مولف ہیں۔ان کی پیدائش سے تین سال پہلے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو یہ بشارت دی کہ ان کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا جو بہت ذہین اور دل کا حلیم ہوگا۔وہ ان کی نظیر ہوگا اور ان کا خلیفہ بنے گا۔خدا اس سے کلام کرے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی اور اس کی شہرت زمین کے کناروں تک پہنچے گی اور یہ پیشگوئی بلفظہ ان کے حق میں پوری ہوئی اور وہ اپنے والد ماجد کے 1914ء میں جانشین بنے۔اللہ تعالیٰ آپ سے ویسے ہی کلام کرتا ہے جیسا که زمانہ ماضی میں خدا تعالیٰ نے اپنے مقرب بندوں سے کی۔خدا تعالیٰ نے ان کو قبل از وقت جنگ عالمی کے بہت سے واقعات کی اطلاع دی اور ان کو برطانیہ کی سب سے کمزور حالت اور پھر چھ ماہ کے اندر طاقت پکڑنا اور اتحادیوں کی آخری فتح کا علم دیا گیا اور دنیا کی ان تمام پیشگوئیوں کو جو خدا کے نام پر کی گئی تھیں پورے ہوتے مشاہدہ کیا۔وہ بلا ریب خدا کی ہستی اور اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہیں۔خدا ان کے ذریعہ بھی ان لوگوں کو تازہ نشان دکھا سکتا ہے جو سنجیدگی کے ساتھ حق کے متلاشی ہوں اور ان سے اس بارہ میں عرض کریں۔خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مسیح موعود کے ذریعہ یہ خبر دی ہے کہ قو میں اسلام قبول کریں گی اور بادشاہ اس الہی سلسلہ میں داخل ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کا رحم اور فضل ان پر ہوگا اور وہ کثرت سے برکت دیئے جائیں گے اور اس وقت ایک نیا آسمان ہوگا اور ایک نئی زمین اور لوگ یہ جان لیں گے کہ اصل نجات اسلام میں ہی مل سکتی ہے۔آخر میں یور میجسٹی کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خواہش مند ہوں کہ یہ خوشیوں سے پر سال ہو۔میں ہوں آپ کا نیا ز مند۔جلال الدین شمس امام مسجد لنڈن۔423