حیات شمس

by Other Authors

Page 438 of 748

حیات شمس — Page 438

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 422 ہے۔مجھے امید ہے کہ یور میجسٹی اس سپرٹ میں از راہ مہربانی میرے تحفے کو قبولیت کا شرف بخشیں گے۔مجھے اجازت ہو تو میں یہاں چند الفاظ جماعت احمدیہ کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔یور میجسٹی یہ معلوم کر کے خوش ہونگے کہ ہماری جماعت نے مجموعی لحاظ سے یور میجسٹی کی گورنمنٹ کی جنگ میں ہر ممکن طریق سے مدد کی ہے۔اس نے پندرہ ہزار سے زیادہ سپاہی دیئے اور اڑھائی سو اور تین سو کے درمیان مختلف درجوں کے آفیسر ز دیئے جو جنگ کے ہر میدان میں جا کر لڑے اور یہ تعداد جماعت کی مجموعی تعداد کی نسبت سے ایک بہت بڑی تعداد ہے۔احمد یہ موومنٹ کی بنیاد خدا تعالیٰ نے حضرت احمد ساکن قادیان پنجاب انڈیا کے ذریعہ جو اس زمانہ کے نبی اور اس تاریک زمانہ کے نور تھے ، 1889ء میں رکھی تھی۔وہ مسیح علیہ السلام کی روح وقوت میں ظاہر ہوئے جیسا کہ حضرت یحیی حضرت ایلیا کی روح وقوت میں ظاہر ہوئے تھے۔مسیح کی آمد ثانی کی پیشگوئی آپ کے حق میں پوری ہوئی جیسا کہ ایلیاء کی آمد ثانی کی پیشگوئی کا مصداق حضرت بیٹی ثابت ہوئے۔مختلف مذاہب کے پیرووں نے ان کی سخت مخالفت کی۔ان کے متبعین پر ظلم کیا گیا۔مخالفت کے سیلاب آئے۔مینہ برسا اور پانی پڑا اور آندھیاں چلیں اور اس گھر پر ٹکریں لگیں لیکن وہ نہ گرا کیونکہ ان کی بنیادیں چٹان پر ڈالی گئی تھیں۔یور میجسٹی کی پڑدادی ملکہ وکٹوریہ آنجہانی کا زمانہ تھا جبکہ احمد نے موعود ریفارمر اور مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا۔انہوں نے ہر میجسٹی کی اپنی کتابوں میں تعریف کی ہے کیونکہ ان کے عہد میں ہندوستان میں ہر جگہ مذہبی آزادی اور امن قائم تھا۔خدا تعالیٰ ان سے ویسے ہی ہمکلام ہوا جیسا کہ وہ موسیٰ عیسی اور محمد علیہم الصلوۃ والسلام سے ہمکلام ہوا تھا اور خدا تعالیٰ نے ان کی تائید میں کہ وہ خدا کے رسول تھے اور خدا تعالیٰ نے ان کے ذریعہ ان کے اس دعوی کی تائید میں بہت سے نشانات ظاہر کئے اور انہیں مستقبل کے بہت سے مخفی واقعات پر اطلاع دی۔نومبر 1900ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہا ما فرمایا۔” آپ کے ساتھ انگریزوں کا نرمی کے ساتھ ہاتھ تھا۔اسی طرف خدا تعالیٰ تھا جو آپ تھے۔آسمان پر دیکھنے والوں کو ایک رائی برابر غم نہیں ہوتا۔اربعین نمبر 3 صفحہ 37-38۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 428]۔اسی لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گذشتہ دو عالمی جنگوں میں خدا تعالیٰ نے اسی وجہ سے انگریزوں کو مغلوب ہونے سے بچایا۔خدا تعالیٰ نے انہیں 66