حیات شمس — Page 432
416۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس Manchester Guardian, Daily Package, The Star, The Daily Mirror, ,South Western Star۔رائٹر اور تین چار اور ایجنسیوں کے نمائندے آئے اور فوٹو لئے اور دوسرے ممالک کو بیانات بھیجے۔سیدنا حضرت مسیح موعود کا آسمانی بادشاہت کے بارہ میں ایک رؤیا وو 2 نومبر 1906ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خواب دیکھا کہ: رات کے وقت میں ایک جگہ بیٹھا ہوں اور ایک اور شخص میرے پاس ہے تب میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے نظر آیا کہ بہت سے ستارے آسمان پر ایک جگہ جمع ہیں۔تب میں نے ان ستاروں کو دیکھ کر اور انہی کی طرف اشارہ کر کے کہا۔آسمانی بادشاہت۔پھر معلوم ہوا کہ کوئی شخص دروازہ پر ہے اور کھٹکھٹاتا ہے۔جب میں نے دروازہ کھولا تو معلوم ہوا کہ ایک سودائی ہے جس کا نام میراں بخش ہے۔اس نے مجھ سے مصافحہ کیا اور اندر آ گیا۔اس کے ساتھ بھی ایک شخص ہے مگر اس نے مصافحہ نہیں کیا اور نہ وہ اندر آیا۔اس کی تعبیر میں نے یہ کی کہ آسمانی بادشاہت سے مراد ہمارے سلسلہ کے برگزیدہ لوگ ہیں جن کو خدا زمین پر پھیلا دے گا اور اس دیوانہ سے مراد کوئی متکبر، مغرور، متمول یا تعصب کی وجہ سے کوئی دیوانہ ہے خدا اس کو تو فیق بیعت دے گا۔پھر الہام ہوا لا تخف ان الله معنا گویا میں کسی دوسرے کو تسلی دیتا ہوں کہ تو مت ڈرخدا ہمارے ساتھ ہے۔“ [ بدر جلد 2 نمبر 45 مورخہ 8 نومبر 1906ء صفحہ 3 بحوالہ تذکرہ مجموعہ الہامات، بار چہارم،2004ء،صفحہ 575] اس خواب میں ستاروں سے وہی جانباز مجاہدین مراد ہیں جو خدا تعالیٰ کے پیغام کو پہنچانے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک میں نکل جائیں گے اور لوگوں کی ہدایت کا باعث ہوں گے اور ساتھ والے شخص سے مراد حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسی الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز ہیں جیسا کہ بعض دوسری خوابوں میں بھی ایک اور شخص کی صورت میں بھی خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کا ذکر ہوا ہے اور متکبر و متمول مغرور اور متعصب۔شخص سے مراد یورپ کے لوگ ہیں جو ان صفات سے متصف ہیں اور ان کے دروازے کھٹکھٹانے سے ان کی موجودہ حالت کی طرف اشارہ ہے جبکہ وہ بزبان حال اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعلان