حیات شمس

by Other Authors

Page 431 of 748

حیات شمس — Page 431

415۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس $ 1946 1946 ء کا سال انگلستان میں حضرت مولانا شمس صاحب کی خدمات سلسلہ عالیہ احمدیہ کا آخری سال تھا۔آپ دوران سال اگست میں واپسی کیلئے روانہ ہوئے اور بلا دعر بیہ سے ہوتے ہوئے اکتوبر کے وسط میں قادیان تشریف لائے۔حقیقت یہ ہے آپ کی ایک عشرہ پر محیط شبانہ روز خدمات اسلام کی بدولت اشاعت اسلام پورے یورپ تک پہنچ چکی تھی۔اگر چہ آپ کی انگلستان سے واپسی ہورہی تھی تاہم اشاعت اسلام کے کاموں کو آپ نے جو وسعت دی تھی اس کے پیش نظر سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تبلیغ اسلام کی غرض سے مزید نو مجاہدین اہل مغرب کیلئے قادیان سے روانہ فرما دیئے۔آسمان احمدیت کے درخشندہ ستارے 1946ء کے سال کے آغاز کی سب سے اہم بات ان نو مجاہدین سلسلہ احمدیہ کا دسمبر 1945ء میں قادیان سے اعلائے کلمتہ الاسلام کیلئے روانہ ہونا اور پھر جنوری 1946ء میں لندن پہنچنا اور حضرت مولانا شمس صاحب کا اپنی راہنمائی میں انہیں ہدایات دے کر بلاد مغرب کے مختلف ممالک کے لئے تبلیغ کیلئے روانہ کرنا ہے۔ان گروہ مجاہدین کے بارہ میں مولانا موصوف تحریر فرماتے ہیں: نو مجاہدین کا قافلہ جو دار الامان سے 18 دسمبر کو بعز م تبلیغ یورپ روانہ ہو ا،14 جنوری کو انگلستان کی مشہور بندرگا Liver Pool پر اترا اور اسی تاریخ کی شام گیارہ بجے کے قریب لنڈن یوسٹن سٹیشن پر پہنچا۔جہاز کی کمپنی نے ہمیں بذریعہ ٹیلیفون ان کی اور پول سے روانگی کے متعلق اطلاع دے دی تھی۔میں نے لندن کے مشہور اخبار ڈیلی پیکیج کے دفتر میں ٹیلیفون پر اطلاع دے دی تھی کہ نومشنری یورپ میں تبلیغ کیلئے آج یوسٹن اسٹیشن پر پہنچ رہے ہیں اگر آپ کو اس میں دلچپسی ہو تو آپ اپنا نمائندہ مع فوٹو گرافر بھیج سکتے ہیں ہم بھی سٹیشن پر ہوں گے۔چنانچہ ڈیلی پیکیج کا نمائندہ معہ فوٹو گرافر بر وقت سٹیشن پر پہنچ گیا۔گاڑی چالیس منٹ کے قریب لیٹ تھی اس اثناء میں وہ ہم سے گفتگو کرتا رہا۔جب ٹرین سٹیشن پر پہنچی تو انہوں نے فوٹو لئے اور اخبار میں رپورٹ شائع کی۔مندرجہ ذیل اخبارات نے مجاہدین کے متعلق لکھا: