حیات شمس

by Other Authors

Page 428 of 748

حیات شمس — Page 428

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس کرتے ہیں۔انگریز نو مسلم بشر احمد فورشا کا ذکر خیر 412 دوران جنگ میں ایک انگریز نوجوان جو رائل ائیر فورس میں سارجنٹ تھے اسلام میں داخل ہوئے۔جب تک انگلستان میں رہے چندہ بھیجتے رہے۔1941ء کے آخر میں مڈل ایسٹ جانے سے پہلے ملنے کیلئے آئے۔مڈل ایسٹ سے وہ برما بھیجے گئے۔پھر ان کی طرف سے کوئی خط نہ ملا ان کا پہلا نام جے آرڈ بلیوفورشا تھا اور اسلامی بشر احمد فورشا تھا۔گذشتہ ماہ مڈلینڈ بینک نے جن کی معرفت انہیں خط بھیجا گیا تھا ان کے متعلق ہمیں اطلاع دی کہ اب انہیں ائیر منسٹری کی طرف سے آفیشل نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے کہ مسٹر فورشا کے متعلق رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ وہ جاپانیوں کے پاس جنگی قیدی تھے اور یہ کہ وہ وہیں وفات پاچکے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔مسجد فضل لنڈن میں ان کی نماز جنازہ غائب ادا کی گئی۔مسلم اور مظلم احمدی مبلغ اسلام سے تعلق رکھنے والی چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی جس طرح خیال رکھتے اور اسے صحیح رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کی تازہ مثال جناب شمس صاحب کی حسب ذیل تحریر سے مل سکتی ہے آپ تحریر فرماتے ہیں : کچھ مدت ہوئی میں نے ٹائمز کے ایڈیٹر صاحب کو خط لکھا کہ بی بی سی والے جو مسلم کو Moslem مظلم کر کے بولتے ہیں یہ تلفظ صحیح نہیں ہے۔مظلم کے معنی عربی زبان میں ” تارک“ کے ہیں اور مسلم اسلام کے پیرو کو کہتے ہیں جس کے معنی خدا تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری اور اپنے آپ کو خدا کے سپر د کر نے کے ہیں صحیح تلفظ مسلم ہے۔اس میں کی آواز ایسی ہے جیسی put میں اور S کی جیسے Sid میں۔میرے اس خط سے پہلے مسلم کو ٹائمنر میں Moslem لکھا جاتا تھا لیکن اب Moslim لکھا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود اور کرنل ڈگلس صاحب مدیر الفضل رقمطراز ہیں :