حیات شمس

by Other Authors

Page 423 of 748

حیات شمس — Page 423

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 407 سنجیدگی سے ان خوابوں اور کشوف پر غور کرے گا اور جنگ کے حالات کا بنظر عمیق مطالعہ کرے گا اس پر روز روشن کی طرح ظاہر ہو جائے گا کہ ان کا منبع صرف وہی ذات ہے جو علام الغیوب ہے جس کے سامنے مستقبل کی کوئی شے مخفی نہیں۔میں نے جہاں تک ان خوابوں پر جو جنگ کے متعلق حضور کو دکھائے گئے غور کیا ہے مجھے ان پر ایک نہایت لطیف ترتیب نظر آئی ہے۔میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ان سب کو کتابی صورت میں لکھوں۔اس وقت دو کتابیں تیار ہیں۔ایک جناب چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی تالیف ہے جو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی بے نظیر شخصیت اور جماعت احمدیہ کے عقائد پر مشتمل ہے۔دوسری کتاب میری اپنی تالیف ہے جس میں حضرت عیسیٰ کے صلیبی موت سے نجات پانے اور بعد میں ہندوستان چلے جانے اور آخر کار کشمیر میں وفات پانے کا ذکر ہے۔اس کتاب کے بارہ باب ہیں اور اس مسئلہ سے متعلقہ مسائل پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔تقریباً ڈیڑھ دو سو صفحہ کی ہوگی لیکن افسوس کہ ابھی تک کنٹرول کی طرف سے اس کی طباعت کیلئے کاغذ کی اجازت نہیں ملی گو اس نے وعدہ کیا ہے کہ انتظام کر دے گا۔حضرت سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے خطبات جب سے سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب لنڈن تشریف لائے ہیں جب کبھی انہیں ممبروں سے ملنے کا اتفاق ہوا ہے وہ انہیں اسلام کی تعلیم کی فضیلت مختلف پیراؤں میں دیتے ہیں۔اس وقت تک انہوں نے جمعہ کے تین خطبات دیئے جن میں تین اہم مسائل کا بمقابلہ عیسائیت ذکر کیا۔8 جون کے خطبہ جمعہ میں آپ نے عیسائیت کے اس اصول ” انسان گنہگار پیدا ہوتا ہے“ کی تردید کرتے ہوئے اسلام کا نقطہ نظر بوضاحت بیان کیا نیز آپ نے اس خیال کی لغویت بیان کی کہ پہلے تو خدا نے خود انسان کو گنہگار پیدا کیا پھر اس معنی کیلئے کفارہ کا طریق تجویز کیا۔ایک معصوم نفس کو صلیب پر مروا دیا۔اس سے تو نہ ہی خدا عادل رہتا ہے نہ رحیم۔نیز پولوس کے اس نظریہ کی بھی غیر معقولیت ظاہر کی کہ چونکہ گناہ کا پتہ شریعت کے ذریعہ ہوتا ہے اس لئے جہاں شریعت ہے وہاں گناہ بھی ہے۔لہذا شریعت کو ہی اڑا دو تا کہ گناہ گناہ ہی نہ رہے۔15 جون کے خطبہ میں آپ نے اسلام کی ایک اور فضیلت بیان کی کہ اسلام دوسرے مذاہب میں جو خوبیاں پائی جاتی ہیں، ان کا اقرار کرتا ہے اور دیگر مذاہب کے مسلک کے خلاف اسلام دوسرے مذاہب