حیات شمس — Page 414
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 398 تھا وہ بھی پیش نہ کر سکا۔اس نے جو نوٹ لکھے ہوئے تھے وہ بھی غلط تھے چنانچہ پہلے دوسوال دو آیتوں کے متعلق تھے اور جو تر جمہ جارج سیل کے ترجمہ قرآن سے نوٹ کیا ہوا تھا وہ بھی غلط طور پر لکھا تھا۔آیت قل مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ کے بعد کی آیت کا ترجمہ یوں لکھا تھا۔Which was revealed to angels and his apostles۔میں نے کہا یہ قرآن مجید کی کسی آیت کا ترجمہ نہیں ہے۔میں نے حاضرین کو دو تین دفعہ یہ ترجمہ سنا کر کہا کہ مسٹر گرین کہتا ہے یہ قرآن مجید کی آیت کا ترجمہ ہے۔اس نے بھی کہا کہ ہاں یہ آیت کا ترجمہ ہے۔سیل کا ترجمہ وہ اپنے ساتھ لایا تھا۔میں نے کہا جس ترجمہ قرآن سے مسٹر گرین کہتا ہے کہ اس نے نقل کیا ہے اس میں بھی ایسا نہیں لکھا۔پھر جارج سیل کا ترجمہ اس نے پڑھا تو اس میں یہ ترجمہ نہیں تھا کیونکہ وہ آیت مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلَّهِ وَمَلائِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيْلَ وَمِيْكَالَ فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِّلْكَافِرِيْن (البقره:99) تھی۔اسی طرح آیت وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُوا الشَّيَاطِينُ عَلَى مُلْكِ سُلَيْمَانَ (البقرہ:103) کے متعلق اس نے کہا کہ اس میں سلیمان کی کتابوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔میں نے کہا اس آیت میں حضرت سلیمان کی کتابوں کا مطلقاً ذکر نہیں ہے چنانچہ ترجمہ پڑھوایا گیا تو اس میں نہیں تھا۔پھر میں نے آیت کا صحیح مفہوم بتا یا۔اسی طرح ایک سوال اس نے آیت لا يَمَسُّهُ إِلا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :80) پر کیا کہ کا فرقرآن کو نہ چھوئیں۔میں نے اس آیت کا صحیح مفہوم بتا یا۔غرضیکہ وہ کوئی معقول اعتراض نہ کر سکا۔سوالات کے موقع پر ایک شخص نے پوچھا کہ کیا موسی کو مان کر اور ان کی تعلیم پر عمل کر کے انسان نیک ہوسکتا ہے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔کیا عیسی کی باتوں پر عمل کرنے سے ؟ میں نے کہا ہاں۔اس نے کہا قرآن میں لکھا ہے کہ جو محمد کو نہیں مانتا وہ مومن اور نیک نہیں ہو سکتا ؟ میں نے کہا یہ بھی درست ہے۔اس نے کہا اپنے دونوں بیانوں میں مطابقت دکھا ئیں۔میں نے کہا میرے دونوں بیان درست ہیں اور مطابقت حضرت عیسی خود بیان فرما چکے ہیں جب کہ انہوں نے یہود سے کہا اگر تمہیں موسی پر ایمان ہوتا تو تم مجھ پر بھی ایمان لاتے کیونکہ اس نے میرے آنے کے متعلق پیشگوئی کی تھی لیکن جب موسی کی باتوں کو نہیں مانتے تو مجھے کیسے مان سکتے ہو۔دوسر ا مباحثہ دوسرا مباحثہ 16 جون 1944ء کو ہوا۔اس روز میں نے انا جیل کے متعلق سوالات کرنے تھے۔میں