حیات شمس

by Other Authors

Page 384 of 748

حیات شمس — Page 384

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 368 کیتھولک پادری نے موجودہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے سائنس کی مذمت کی اور کہا کہ موجودہ سائنس نے تباہ کن آلات مہیا کرنے کے علاوہ دنیا کو کیا فائدہ پہنچایا اور گورنمنٹ پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ جنگ کرنا انجیل کی تعلیم کی خلاف ہے اور مسیح نے لوگوں کو زندگی دی کسی کی زندگی لی نہیں تھی۔میں نے اس سے کہا بعض وقت ایک کی زندگی کے بقا کیلئے دوسرے کی ہلاکت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ انجیل سے ثابت ہے۔مسیح نے ایک پاگل سے بدروحیں نکالیں تو مسیح نے انہیں سوروں کے ایک غول میں جو وہاں نزدیک چر رہا تھا داخل ہونے کی اجازت دی جس کے نتیجہ میں وہ سوروں کا گلہ دریا میں ڈوب کر مر گیا تو ایک انسان کی زندگی کیلئے مسیح نے دو ہزار سوروں کو ہلاک کیا۔پھر انجیر کے درخت پر لعنت کر کے اسے ہمیشہ کیلئے خشک اور بے پھل بنادیا حالانکہ پھل نہ دینے میں درخت کا کوئی قصور بھی نہیں تھا کیونکہ وہ پھل کا موسم نہ تھا۔پھر اس نے پیلاطوس سے کہا کہ اگر میری بادشاہت اس دنیا کی ہوتی تو میرے شاگرد جہاد کرتے تا کہ میں ان کے سپرد نہ کیا جاؤں۔اس سے معلوم ہوا کہ دنیاوی بادشاہت کے قائم رکھنے کیلئے دفاعی طور پر لڑ نا انجیل کی رو سے جائز ہے۔وہ کوئی جواب نہ دے سکا۔الفضل قادیان 19 نومبر 1942ء)