حیات شمس

by Other Authors

Page 382 of 748

حیات شمس — Page 382

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 366 میں فرق کر دیتا ہے۔میں نے کہا یہ نماز وغیرہ نہ پڑھنے پر جوز ورد یا جا تا ہے تو یہ صرف جذبات کو ابھارنے کیلئے ہے ہر نبی کے مخالفوں نے ایسا ہی کیا۔فرعون نے یہ کہہ کر کہ موسی" تمہارے دین کو بدلنا چاہتا ہے یا بغاوت کر کے حکومت حاصل کرنا چاہتا ہے موسیٰ علیہ السلام کے خلاف مذہبی اور سیاسی لیڈروں کو بھڑکا دیا اور اصل دعوی کے دلائل پر غور نہ کیا اسی طرح ہمارے مخالف کرتے ہیں۔نماز تو ان کے مختلف فرقے ایک دوسرے کے پیچھے نہیں ادا کرتے۔بعض بزرگ مکہ میں کئی سال رہے ہیں اماموں کی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے علیحدہ نماز پڑھتے رہے۔پھر مکہ میں چار مصلوں کی بھی تو یہی وجہ تھی۔پس آپ ان سے یہ دریافت کریں کہ وہ مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی پر ایمان کیوں نہیں لاتے۔خاکسار : جلال الدین شمس از لندن۔الفضل قادیان 6 مارچ 1942ء) شیفیلڈ میں لیکچر ورلڈ کانگرس آف فیتھس کی ایک میٹنگ شیفیلڈ میں ہوئی۔16 مئی 1942 ء کو میں سرفرانسیس بینگ ہسبینڈ کے ہمراہ وہاں گیا۔ڈاکٹر گوش ایک ہندو عیسائی بھی ساتھ تھے۔منتظمین جلسہ نے سٹیشن پر استقبال کیا۔پھر اپنی موٹروں میں ہمیں مناظر دکھانے کیلئے باہر لے گئے۔میں ڈاکٹروڈ کے مکان پر ٹھہرا۔یہ لٹریچر کے ڈاکٹر ہیں۔ڈاکٹروڈ اور مسروڈ سے عیسائیت اور اسلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد وغیرہ مسائل پر متعدد مرتبہ گفتگو ہوئی۔17 مئی بروز اتوار گیارہ بجے صبح ڈاکٹر گوش نے رابندر ناتھ ٹیگور کے شعر پڑھ کر ترجمہ سنایا۔حاضری چالیس پچاس کے درمیان تھی۔پھر شام کو چھ بجے یونیٹیر بین چرچ میں اجلاس شروع ہوا۔اس وقت سر فرانسیس کا اور میر ایکچر تھا۔حاضری تین چارسو کے درمیان تھی۔سرفرانسیس نے صرف پندرہ منٹ لئے اور ورلڈ کانگرس آف فیتھس کے مقاصد بیان کئے۔پھر میں نے اپنا مضمون سنایا جس کا عنوان انٹر ریلیجس فیلوشپ اسلامی نقطہ نگاہ سے تھا۔اس میں میں نے اسلامی تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا اور سورہ فاتحہ پر مضمون کی بنیا درکھ کر سات باتیں بیان کیں جس پر انٹر ریلیجس فیلوشپ کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے اور کہا کہ بغیر کسی نبیاد کے فیلوشپ کی خواہش کرنا ہوا میں محل بنانے کی طرح ہے۔وہاں کے روزانہ اخبار ٹیلیگراف اینڈ انڈیپنڈنٹ نے میری رائے کا خاص طور پر ذکر کیا۔نیز میں نے کہا کہ اگر کانگرس ایک ریزولیوشن کے ذریعہ تمام عیسائی لیکچر اروں اور اہل قلم سے یہ درخواست کرے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسی عزت کے ساتھ یاد کریں جو ایک نبی کی شان