حیات شمس

by Other Authors

Page 370 of 748

حیات شمس — Page 370

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 354 حسن نشأت پاشا مصری کونسل مقیم لنڈن اور سرحسن سہروردی ممبر آف کونسل فار انڈیا مسجد دیکھنے کیلئے تشریف لائے اور انہیں کتابیں دی گئیں۔اسی طرح انٹر نیشنل لیگ کے آٹھ ممبر آئے جن سے دیر تک مذہبی معاملات پر گفتگو ہوئی اور میتھوڈسٹ کا لج میں بعض طلباء سے مذہبی گفتگو ہوئی۔اشتہار ” قبرسیح کی اشاعت امسال اشتہار ” قبرمسیح ایک لاکھ کی تعداد میں چھپوایا گیا۔دو تین ہزار اشتہار مختلف مقامات پر تقسیم کیا گیا اور تقریباً آٹھ ہزار غیر ممالک میں بھیجا گیا۔سن رائز کے دو نمبر جن میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا ایک خطبہ جنگ کے متعلق اور ایک مضمون تھا وہ ۵۴ ممبران پارلیمنٹ اور 44 ممبران ہاؤس آف بورڈز اور بیس اخبارات کو بھیجا گیا۔دوران سال میں ڈیڑھ ہزار سے زائد خطوط لکھے گئے جن میں بعض احباب کو ان کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ایک کتاب The Prince of Peace مکمل کی گئی جواب ہندوستان چھپوانے کیلئے بھیجی گئی ہے۔نئے سال کے موقع پر تقریباً دوسوگر یٹنگ کارڈ بھیجے گئے جس میں جلسہ سالانہ کا ایک فوٹو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین الہامات چھاپے گئے جو یہاں کے عمائدین وارکان سلطنت اور بڑے بڑے لوگوں کو بھیجے گئے۔ملکہ اور وزراء اور دیگر لارڈز وغیرہ کی طرف سے اس پر شکریہ کے خطوط موصول ہوئے۔ہرممکن کوشش کی گئی کہ بڑے لوگوں تک اور شاہی خاندان کے افراد تک بھی مسجد اور جماعت کا ذکر پہنچایا جائے۔چنانچہ جب ملکہ اور بادشاہ کینیڈا گئے تو اس وقت انہیں پورٹ سمتھ تار دیا گیا جس کے جواب میں ان کے پرائیویٹ سیکرٹری الیگزانڈر ہارڈنگ کی طرف سے مندرجہ ذیل جواب موصول ہوا۔The King and Queen received your message before leaving Portsmouth and they commanded me to convey their cordial thanks for the good wishes it contained۔اسی طرح تھیٹس کی غرقابی پر تار کے جواب میں امیر البحر کی طرف سے مندرجہ ذیل تار موصول ہوا ہے۔Board of admiralty desire to express their sincere gratitude for your kind message of sympathy from the Ahmadiyya Community in Great Britain۔چنانچہ دوسرے پیغامات کے ساتھ ہماری جماعت کا ذکر بھی یہاں کے مشہور اخبارات میں ہوا۔اسی طرح جب حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اعلان کیا کہ جماعت احمدیہ موجودہ جنگ میں