حیات شمس

by Other Authors

Page xli of 748

حیات شمس — Page xli

xl مسودہ میں جہاں [ ] کے درمیان الفاظ لکھے گئے ہیں بالخصوص حوالہ جات میں ان کے بارہ میں از راہ کرم نوٹ فرمالیں کہ یہ مرتب کی طرف سے وضاحت کیلئے لکھے گئے ہیں۔کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ بلا وجہ مضامین کو طوالت نہ دی جائے لیکن بعض مقامات پر مضمون کو واضح کرنے کیلئے ایسا کرنا پڑا ہے۔براہ کرم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے والدین سے مغفرت کا سلوک فرمائے ، انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب بہن بھائیوں کو ان کے نیک نمونہ کو اپناتے ہوئے مثالی احمدی مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم نے ان سے ہمیشہ خلافت سے محبت اور خلیفہ وقت کی دل و جان سے اطاعت کرنے کا سبق سیکھا ہے۔اللہ ہم سب کو اور ہماری اولاد در اولاد اور نسل درنسل کو اس پر قائم و دائم رہنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔آمین۔والسلام خاکسار منیر الدین شمس اکتوبر 2011ء